ETV Bharat / briefs

پولیس افسر کی پوشاک پہن کر کانسٹبل کے گھر چوری

ممبئی سے متصل کلیان پولیس نے ایک نقلی پولیس خاتون کو گرفتار کرکے اس کے پاس سے بوگس شناختی کارڈ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس افسر کی پوشاک پہن کر کانسٹبل کے گھر چوری
author img

By

Published : Apr 9, 2019, 8:52 PM IST

خاتون پر الزام ہے کہ اس نے خود کو پولیس افسر بتاکر ایک پولیس کانسٹبل کے گھر میں چوری کی۔ ملزمہ نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک پر ممبئی کے گھاٹ کوپر پولیس اسٹیشن میں تعینات ایک پولیس کانسٹبل کی اہلیہ سے جان پہچان سے اس کے گھر آنا جانا شروع کردیا تھا۔

کلیان کے مان پاڑہ پولیس کے مطابق ملزمہ بھکتی شندے عرف ساریکا شندے نے فیس بک پر دوستی کرکے پولیس کانسٹیبل کے گھر نادیولی ڈومبیولی ایسٹ آتی جاتی رہتی تھی۔ اسی درمیان پولیس کانسٹبل کی بیوی ودیشا راجوردھن واگھ کا طلائی زیورات اور نقدی چوری کر کے فرار ہوگئی اور جس کے بعد پولیس اہلکار کی اہلیہ نے اس کی شکایت کلیان پولیس سے کی۔

پولیس افسر کی پوشاک پہن کر کانسٹبل کے گھر چوری

پولیس نے ساریکا شندے کو کلیان سے اس کی رہائش سے گرفتار کیا ہے۔پولیس کے مطابق شندے ہائی پروفائل لوگوں کے ساتھ تصویر کھنچواتی تھی ہر کوئی اسے اصلی پولیس سمجھتا تھا۔

واگھ کے مطابق اس نے بتایا کہ وہ ایک تین اسٹار پولیس افسر ہے۔ اور وہ نقلی شناختی کارڈ بھی رکھتی تھی۔ اس نے فیس بک پر اپنی پولیس اہلکار کی اہلیہ دوست کو میسیج کر کے بتایا کہ وہ ان سے ان کے گھر آکر ملنا چاہتی ہے ۔

شندے نے واگھ کو بتایا کہ کچھ نجی وجوہات کے سبب اسے پولیس محکمہ معطل کردیا گیا ہے۔ اسی بات کی وجہ سے اس نے واگھ کی ہمدردی حاصل کی اور اس نے گھر آنے کی اجازت دے دیا۔ تین اپریل کو جب وہ پولیس کانسٹبل کے گھر پہنچی اور گہنے ، نقدی چوری کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی مگر اس شکایت کے بعد کلیان پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا ہے۔

ملزمہ اس سے قبل پولیس افسر بتاکر کر تین شادی کر چکی ہے۔ شندے کے تیسرے شوہر نے نوی ممبئی کے کوپر کھیرنے میں جعلسازی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

Intro:ممبئی:پولیس افسر بن کر اصلی پولیس کانسٹیبل کے گھر چوری

Body:ممبئی:پولیس افسر بن کر اصلی پولیس کانسٹیبل کے گھر چوری

Conclusion:ممبئی:پولیس افسر بن کر اصلی پولیس کانسٹیبل کے گھر چوری
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.