سابق وزیر تعلیم جناب احمد حسن سے اس خاص ملاقات میں ہمارے نمائندے کے سوالوں پر جواب دیتے کہا کہ ایس پی اور بی ایس پی کا اتحاد 5 سالوں کے لیے ہیں مودی سرکار نے اپنی حکومت میں کچھ نہیں کیا عوام کو دھوکہ دیا کسانوں کا قرض معاف نہیں کیا عوام سے جھوٹ بولا کی عوام کے ہاتھوں میں پندرہ لاکھ آئیں گے نریندر مودی نے جھوٹ کی دکان کھول رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'پچھلے پانچ برسوں میں مودی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے'۔
سابق وزیر تعلیم احمد حسن نے ایس پی اور بی ایس پی کے اتحاد کو عوام کی آواز بتایا اس دوران احمد حسن نے کہا کہ نریندر مودی دن بھر جھوٹ بولتے ہیں اور نفرت جھوٹ کا کاروبار کھول رکھا ہے عوام اب ان جھوٹی باتوں میں نہیں آنے والی ہیں۔
واضح رہے کہ سماج وادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ میں نریندر مودی وزیر اعظم کو ایک بار پھر وزیراعظم دیکھنا چاہتا ہوں اور ان کو مبارکباد بھی دی۔
ملائم سنگھ کی مبارک باد دینے پر احمد حسن نے کہا کہ ملائم سنگھ نے یہ بات سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کے لیے بھی کہا تھا وداعی کے وقت اس طرح کی بات کرنا ایک رسماً ہوتی ہے جب کہ ملائم سنگھ دل سے نریندر مودی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔