نوئیڈا پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بسرخ حدود میں ایک بین الاقوامی سٹے باز (بکی) کو گرفتار کرلیا۔ وہ، پاکستان میں جاری لیگ میچ میں موبائل فون اور لیپ ٹاپ کے ذریعے آن لائین سٹہ لگا رہا تھا۔ پولیس ملزم سے پوچھ گچھ کر ہری ہے۔
اطلاعات کے مطابق ملزم پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی کھیلے جانے والے میچوں میں سٹہ لگایا کرتا تھا۔ پولیس نے ملزم سے متعدد الیکٹرانک آلات کو برآمد کرلیا اور ملزم کے غیر ملکی روابط کے بارے میں مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔
نوئیڈا پولیس کے مطابق آج صبح بسرخ پولیس حدود سے موہیت شرما ولد وریندر شرما ساکن منڈی شیام نگر تھانہ دنکور کو سٹہ بازی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ وہ گریٹر نوئیڈا ویسٹ کے فلیٹ نمبر سی -02 ، 805 ایکویلیج 1، تھانہ بسرکھ سے آن لائن فون کے ذریعے غیرقانونی بیٹنگ کی سرگرمیاں انجام دے رہا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے 2 لیپ ٹاپ، اڈیپٹر، 6 موبائل فون، 1 پی ٹی ایم سوائپ مشین، 6 ڈائری (جوئے کی تفصیلات کے ساتھ) ، 8 اے ٹی ایم کارڈز برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان موبائل فون اور لیپ ٹاپ کے ذریعے پاکستان میں جاری لیگ میچ میں جیت اور ہارنے کی شرط لگاتے تھے۔ پولیس ملزم کے غیر ملکی روابط کے بارے میں بھی معلومات حاصل کر رہی ہے۔