ETV Bharat / briefs

نازیبا، پرتشدد اور فحش مواد پر پابندی کا مطالبہ

ملک بھر میں خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم کے لئے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں شائع ہونے والے پرتشدد اور فحش مواد کے اشتہارات کو اہم سبب قرار دیتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر رام گوپال یادو نے آج حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس طرح کے اشتہارات پر روک لگانے کے لئے میکنیزم وضع کرے۔

author img

By

Published : Jul 3, 2019, 7:08 PM IST

رام گوپال یادو

وقفہ صفر کے دوران یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے مسٹر رام گوپال یادو نے کہا کہ "جب ہم ٹی وی پر خبریں دیکھتے ہیں تو اس طرح کے اشتہارات بھی آتے ہيں اور حالت یہ ہوچکی ہے کہ ہم اپنے افراد خانہ کے ساتھ بیٹھ کر خبریں بھی نہیں دیکھ سکتے ہیں"۔

رام گوپال یادو
رام گوپال یادو
وزیر اطلاعات و نشریات مسٹر پرکاش جاویڑیکر نے اس سلسلے میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ " ہم اس مسئلے پر غور و خوض کررہے ہيں۔ اس سلسلے میں مزید مؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے"۔سماجوادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ جیا بچن نے بھی خواتین کے خلاف جرائم کا معاملہ زور و شور سے اٹھایا۔اس کے بعد این سی پی کے مجید میمن نے ممبئی میں سیلاب کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ " مرکزی حکومت کو اس معاملے کا حل تلاش کرنا چاہئے۔ ممبئی کے سیلاب میں اب تک 30 لوگوں سے زائد کی موت ہو چکی ہے۔انہوں نے روڈ اور ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری سے بھی درخواست کی کہ وہ ممبئی پر خصوصی توجہ دیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.