ETV Bharat / briefs

فرانس میں شدید گرمی - شدید گرمی

پیرس سمیت کئی علاقوں میں شدید کے سبب درجہِ حرارت 47 ڈگری سے زائد ہوگیا ہے، گرمی کے باعث ان علاقوں میں ہائی الرٹ جاری، کرکے ان کو اورنج زون قراردے دیا گیا۔

فرانس میں شدید گرمی
author img

By

Published : Jun 26, 2019, 6:26 AM IST

فرانس کے درالحکومت پیرس سمیت کئی علاقوں میں شدید گرمی کا قہر جاری ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے کہا کہ اتوار تک موسم شدید گرم رہے گا۔

گرمی کی وجہ سے سکولز اور مڈل لیول کے جمعرات اور جمعہ کو ہونے والے امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔

فرانس میں شدید گرمی
فرانس میں شدید گرمی

مختلف شاہراہوں پر ٹریفک جام کی وجہ سے نو افراد بے ہو ش ہوگئے، جنہیں امدادی ٹیموں نے ہسپتال پہنچایا۔

واضح رہے کہ لوگوں کے پالتو جانور بھی متاثرین میں شامل ہیں، منگل کے روز بھی سورج آگ برساتا رہا، محکمہ صحت نے لوگوں کو دھوپ سے بچنے اور پانی ساتھ رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

فرانس کی اعلیٰ عدالت نے بے گھر افراد کے کیمپوں میں فوری طور پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

خیال رہے کہ محکمہ تعلیم کے اعلان کے مطابق جمعرات اور جمعہ کو ملتوی ہونے والے بورڈ کے امتحانات آئندہ ہفتے ہوں گے، تاہم اگر والدین چاہیں تو ان کے بچے یہ امتحان ستمبر میں بھی دے سکتے ہیں۔

فرانس میں شدید گرمی
فرانس میں شدید گرمی

یاد رہے کہ امتحانات ملتوی ہونے سے ہزاروں خاندانوں کی چھٹیوں کا پروگرام متاثر ہوا ہے ان میں سے بعض نے امریکہ سمیت دیگر ممالک جانا تھا۔

امدادی ٹیموں نے ریٹائرڈ افراد کے گھروں کی دیکھ بھال شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ فرانس بھر کے گھروں میں ہزاروں بوڑھے ریٹائرڈ افراد رہائش پذیر ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.