ملک بھر میں روزانہ ہی کہیں نہ کہیں آگ لگنے کے واقعات پیش آرہے ہیں، تشویش کی بات تو یہ ہے کہ اس میں سے زیادہ تر وہ اسپتال ہیں جہاں کورونا متاثرین کو رکھا گیا ہے۔ کووڈ-19 کے ان نگہداشت مرکزوں پر آگ لگنے کے واقعات کا پیش آنا ہماری انتظامی ناکامی کو اجاگر کرتا ہے۔
تازہ واقعہ گجرات کے علاقے بھڑوچ میں پیش آیا جہاں کووڈ-19 والے نگہداشت کے مرکز میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بھڑوچ کے پٹیل ویلفیئر اسپتال میں مختص کردہ کووڈ سنٹر میں رات 12:30 بجے کے تقریباً آگ لگنے کا واقعہ اچانک پیش آیا، جس میں 14 افراد کی موت ہوگئی ہے۔
آگ لگنے کے واقعہ کے فوری بعد راحت رسانی کے کام شروع کردیے گئے، تاہم تب تک دیر ہوچکی تھی اور کورونا مریضوں کو بچانے میں تاخیر ہونے سے 16 افراد کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق دیگر متاثرہ مریضوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
نوٹ: واقعہ کے سلسلسلہ میں اپ ڈیٹ جاری ہے۔