ETV Bharat / briefs

پیاز کی برآمدات پر رعایت ختم - ختم

حکومت نے مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کو دیکھتے ہوئے پیاز کی ایکسپورٹ فیس میں دی جانے والی 10 فیصد چھوٹ واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔

پیاز کی برآمدات پر رعایت ختم
author img

By

Published : Jun 11, 2019, 7:16 PM IST

بیرونی تجارتی ڈائریکٹوریٹ جنرل نے منگل کے روز یہاں جاری ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ برآمد فیس پر چھوٹ واپس لینے کا فیصلہ فوری طورسے نافذ ہو گیا ہے۔

حکومت نے گزشتہ دنوں مقامی مارکیٹ میں پیاز کی آمد بڑھنے اور قیمتوں میں کمی کو دیکھتے ہوئے اس کی برآمدات کی فیس میں 10 فیصد چھوٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔ مگر اس فیصلے کے بعد پیاز کی برآمد پر چھوٹ صفر ہوجائے گی۔ ملک سے پیاز کی برآمد بنگلہ دیش، ملیشیا، متحدہ عرب امارات اور سری لنکا جیسے اہم ملکوں کو کی جاتی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.