ETV Bharat / briefs

قومی سلامتی پرجنرل ہڈا نے رپورٹ پیش کردی

author img

By

Published : Mar 31, 2019, 9:32 PM IST

کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہاہے کہ قومی سلامتی کےتعلق سے سبکدوش لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہڈا کی قیادت میں تشکیل دی گئی ماہرین کی کمیٹی نے انھیں اپنی رپورٹ پیش کردی ہے۔

جنرل ہڈا نے راہل کوسونپی قومی سلامتی پر رپورٹ

راہل گاندھی نے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ'سبکدوش لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہڈا اور انکی ٹیم نے قومی سلامتی کے تعلق سے متعلق ایک تفصیلی رپورٹ تیارکی ہے اور یہ رپورٹ آج انھیں پیش کی گئی ہے ۔اس رپورٹ پر پہلے کانگریس پارٹی کے اندر گہرائی سے غور خوض کیاجائیگا ۔ وہ انھیں اور ان کی ٹیم کو اس کوشش کے لیے شکریہ اداکرتے ہیں'۔

کانگریس صدر نے اس کے ساتھ ہی ایک تصویربھی پوسٹ کی ہے جس میں جنرل ہڈا انھیں قومی سلامتی پر اپنی رپورٹ انھیں پیش کررہے ہیں ۔

پارٹی نے کچھ عرصہ قبل جنرل ہڈا کی قیادت میں یہ کمیٹی تشکیل دی تھی ۔جنرل ہڈا نے 2016میں سرحد پار فوج کی سرجیکل اسٹرائک میں اہم رول ادا کیاتھا۔

سبکدوش ہونےکے بعد وہ کانگریس میں شامل ہوئے اور پارٹی نے انھیں قومی سلامتی پر رپورٹ تیار کرنے کی ذمہ داری سونپی تھی۔ اس رپورٹ کی کچھ سفارشات کانگریس کے منشور میں بھی شامل جاسکتی ہے ۔

Intro:Body:

news id

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.