ETV Bharat / briefs

گریش کرناڈ ہمہ جہت شخصیت کے مالک

گریش کرناڈ نے کثیر الجہت صلاحیتوں اور مسحور اداکاری کی وجہ سے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا دیا۔

گریش کرناڈ ہمہ جہت شخصیت کے مالک
author img

By

Published : Jun 10, 2019, 2:07 PM IST

ہمہ جہت شخصیت کے مالک گریش کرناڈ نے نہ صرف اداکاری سے بلکہ ہدایت اور اپنی دم دار تحریروں سے اپنے ناظرین کے درمیان ایک منفرد شناخت پیدا کی ہے۔

کرناڈ کی پیدائش 19مئی سنہ 1938کو مہاراشٹر کے ماتھیران میں کونکنی کنبے میں ہوئی تھی، بچپن کے دنوں سے ان کا رجحان اداکاری کی جانب تھا، اسی وجہ سے وہ سکول کے دنوں سے ہی تھیئیٹر سے وابستہ ہوگئے تھے۔

گریش کرناڈ 14 برس کی عمر میں اپنے خاندان کے ساتھ کرناٹک سے دھارواڑ شہر آگئے تھے، کرناڈ نے کرناٹک یونیورسٹی سے گریجویشن کیا، اس کے بعد وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے ممبئی آگئے۔

انہیں اسی دوران مشہور روڈس فیلوشپ مل گئی اور وہ انگلینڈ چلے گئے، جہاں انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے لنکان اور مگڈیلن یونیورسٹیوں سے فلسفہ، سیاسیات اور اقتصادیات میں پوسٹ گریجویشن کیا۔

بھارت لوٹنے پر کرناڈ نے مدراس میں سات برس تک آکسفورڈ یونیورسٹی پریس میں کام کیا، اس کے بعد وہ شکاگو چلے گئے اور بطور پروفیسر وہاں کام کیا، بھارت لوٹنے پر علاقائی زبانوں میں فلمیں بنانے اور سکرپٹ لکھنے کا کام بھی کرنے لگے۔

گریش کرناڈ نے اننت مورتی کے ناول پر مبنی کنڑ فلم سنسکار سنہ 1970 سے اداکاری اور سکرپٹ رائٹنگ کے شعبہ میں قدم رکھا، اس فلم نے کنڑ سنیما کا پہلا 'پریزیڈنٹ گولڈن لوٹس' ایوارڈ جیتا۔

کرناڈ نے سنہ 1971میں ریلیز ہوئی کنڑ فلم ونش ورکش سے ہدایت کی دنیا میں قدم رکھا اور سنہ 1974میں ریلیز ہوئی جادو کا شنکھ سے انہوں نے بالی ووڈ میں اپنے کریئر کی شروعات کی۔

انہوں نے متعدد فلموں میں اپنی اداکاری کا جوہر دکھایا ان میں نشانت، منتھن، سوامی، پکار، اقبال، دوڑ، آشائیں، ایک تھا ٹائیگر، اور ٹائیگر زندہ ہے، اہم ہیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے مشہور ٹی وی پروگرام 'مالگڈی ڈیز' میں سوامی کے والد کے رول میں بھی نظر آئے تھے۔

یاد رہے کہ کنڑ زبان میں ان کی آخری فلم 'اپنادیش' تھی جبکہ ہندی زبان میں 'ٹائیگر زندہ ہے' تھی، جس میں انہوں نے ڈاکٹر شنائے کا کردار ادا کیاتھا۔

ان کی مشہور کنڑ فلموں میں تبالیومگانے، اوندانوندو کلادالی، چیلووی، کادو اور کنڑ ہیگادیتی' رہی ہیں۔

خیال رہے کہ گریش کرناڈ مشہور تخلیقی مصنفین اوراداکاروں میں شمار کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے اپنی زندگی میں ڈرامہ نگاری، اداکاری، فلم ہدایت کاری،مصنف، صحافت، کے تمام کرداروں کو بخوبی نبھایا، انہیں ہندی کے ساتھ ساتھ کنڑ اور انگریزی زبان پر بھی اچھی دسترس تھی۔

انہیں سنہ 1974 میں پدم شری اور سنہ 1992 میں پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا، کنڑ ادب کی تخلیقی تحریرکے لیے انہیں سنہ 1998 میں بھارت کے سب سے معزز اعزاز'گیان پیٹھ' ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس کے علاوہ سنہ 1998 میں ہی انہیں کالی داس سمان سے بھی نوازا گیا تھا۔

کرناڈ 'سنگیت ناٹک اکیڈمی' کے صدر کے عہدے پر بھی فائز رہے، انہیں سنگیت ناٹک اکیڈمی ایوارڈ، کنڑ ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ، ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ، کالی داس سمان، ٹاٹا لٹریچر لائیو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور سنیما کے شعبہ میں بھی کئی ایوارڈز اور اعزاز سے نوازا گیا تھا۔

Intro:Body:

welcome

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.