عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے مسلم پروفیشنلز کے ایک پروگرام میں تلنگانہ حکومت کے طرز پر مسلم علاقوں میں اسکول کھولنے کے مطالبہ کو منظور کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ الیکشن کے بعد مسلم علاقوں میں بڑی تعداد میں دہلی وقف بورڈ پبلک اسکول کھولے جائیں گے اور بجٹ کی فراہمی دہلی سرکار کرے گی۔
پروگرام میں موجود دہلی کے وزیر تعلیم منیش سسودیا نے مطالبے اور تجویز کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ اس پروجیکٹ کے لیے جتنا بھی بجٹ درکار ہوگا دہلی سرکار فراہم کرائے گی۔
منیش سسودیا نے مزید کہا کہ دہلی وقف بورڈ کے اسکول مسلمانوں کے لیے خاص نہ ہوں بلکہ ان اسکولوں کا دروازہ تمام مذاہب کے بچوں کے لیے کھلا رہنا چاہیے۔