اطلاعات کے مطابق چندولی گاؤں میں سڑک کے کنارے لگے درخت سے آم توڑ رہے بچے کو پولیس کی گاڑی ڈائل 100 نمبر نے ٹکر مارنے کے بعد پلٹ گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی گاڑی ایس یو وی کوتوالی جارہی تھی کہ پہلے اس نے بچے کو کچلا اور اس کے بعد پلٹ گئی۔ حادثے میں زخمی بچے کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردے دیا۔
حادثے سے مشتعل مقامی افراد نے سڑک جام کر کے پولیس اہلکار کے گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
مقامی افراد کے مطابق پولیس اہلکار نشے کی حالت میں تھے اور اسی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔
حادثے کے بعد سپرنٹنڈنٹ آف پولیس منوج کمار سونکر مقتول بچے کے اہل خانہ سے ملنے اسپتال پہنچے۔انہوں نے معاملے کی جانچ کی ہدایت دی ہے۔