ETV Bharat / briefs

قوم کی تعمیر میں ٹھیکیداروں کا بھی اہم کردار: پردیپ کمار - پرشو رام پریشد کا قومی صدر

رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ نے کہا کہ آج میں فخر محسوس کر رہا ہوں کہ ہمارے ضلع کے ایسے شخص کا انتخاب قومی صدر کے لئے ہوا ہے جو دن رات سماجی کاموں میں پیش پیش رہتے ہیں، اجے جھا اس عہدے کے مستحق تھے اس لئے یہ ذمہ داری انہیں دی گئی ہے۔

قوم کی تعمیر میں ٹھیکیداروں کا بھی اہم کردار: پردیپ کمار

author img

By

Published : Feb 17, 2021, 4:01 PM IST

ریاست بہار میں ارریہ ٹھیکیدار یونین کے ضلع صدر اجے جھا کو پرشو رام پریشد کا قومی صدر بنائے جانے کے بعد ٹھیکیدار یونین کی جانب سے اجے جھا کے استقبال میں آج ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

قوم کی تعمیر میں ٹھیکیداروں کا بھی اہم کردار: پردیپ کمار

تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ نے شرکت کی جبکہ تقریب کی صدارت یونین کے سابق ضلع صدر اخلاق الرحمن نے کی۔

ضلع بھر کے تمام بلاک و پنچایت کے ٹھیکیدار اس تقریب میں موجود رہے اور اجے جھا کو پرشو رام پریشد کا قومی صدر بنائے جانے پر پھول مالا سے استقبال کیا۔

اپنے خطاب میں رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ نے کہا کہ آج میں فخر محسوس کر رہا ہوں کہ ہمارے ضلع کے ایسے شخص کا انتخاب قومی صدر کے لئے ہوا ہے جو دن رات سماجی کاموں میں پیش پیش رہتے ہیں، اجے جھا اس عہدے کے مستحق تھے اس لئے یہ ذمہ داری انہیں دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجے جھا ایک نامی گرامی ٹھیکیدار بھی رہے ہیں، ارریہ ضلع میں جتنے بھی پل بنے ہیں، ان میں نوے فیصد کام انہوں نے ہی بڑی ایمانداری سے کیا ہے، تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ ایک ٹھیکیدار بھی قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتا ہے، میری دلی خواہش ہے کہ ایسے لوگوں کو ایوان میں جگہ دیا جانا چاہیے تاکہ ملک و معاشرے کا اور بھی بہتر انداز میں تعمیر کر سکیں۔

اس موقع پر سماجی کارکن سنتوش سرانہ نے کہا کہ اجے جھا نے اپنی شناخت اپنے بل بوتے بنائی ہے، انہوں نے شروع سے ہی جدوجہد اور جفا کشی کی ہے، یہ ہمارے ارریہ ضلع کے ایک گورو ہیں۔

وہیں صدارتی خطاب میں اخلاق الرحمن نے کہا کہ اجے جھا ہمارے جدوجہد کے دنوں کے ہم سایہ ہیں، نیک مزاج اور میٹھے بولی کی وجہ سے یہ نہ صرف ٹھیکیدار یونین کے درمیان بلکہ عوام میں بھی کافی مقبول ہیں۔

تقریب میں موجود تمام ٹھیکیداروں نے مل کر اجے جھا کو تحائف بھی پیش کئے۔

یہ بھی پڑھیں: پنچاب: شہری بلدیات کے نتائج میں بی جے پی کا صفایہ

اس موقع پر اجے جھا نے کہا کہ جس پریشد کا مجھے قومی صدر بنایا گیا ہے میں اس کا اہل نہیں تھا، یہ ایک بڑی ذمہ داری ہے، یہ تنظیم شروع سے ہی غریبوں اور بے سہاروں کی مدد کے لیے کام کرتی ہے جس کا دائرہ پورے ملک میں پھیلا ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.