ETV Bharat / briefs

منحرف رکن اسمبلی پر حملہ - ریاست تلنگانہ کے ضلع کھمم کے علاقے میں انتخابی مہم کے دوران کانگریس سے منحرف رکن اسمبلی پر حملہ کیاگیا۔

ریاست تلنگانہ کے ضلع کھمم کے علاقے میں انتخابی مہم کے دوران کانگریس سے منحرف رکن اسمبلی پر حملہ کیاگیا۔

منحرف رکن اسمبلی پر حملہ
author img

By

Published : May 4, 2019, 11:06 PM IST

یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کھمم کے کامے پلی منڈل میں پیش آیاجس کے بعد اس علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔
مقامی افراد نے بتایا کہ ٹی آرایس کی منڈل پریشد امیدوار ایل سنیتا کی حمایت میں ٹی آرایس کی رکن اسمبلی ہری پریہ تشہیری مہم کے لئے پہنچی تھیں، تاہم کانگریس کے کارکنوں نے ان کو روک دیااور ان پر پتھر برساتے ہوئے حملہ کردیا۔
اس موقع پر برہم ٹی آرایس کارکنوں نے بھی کانگریس کے کارکنوں پر حملہ کیا۔دونوں پارٹیوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے پرحملہ کردیا۔
ڈسمبر میں منعقدہ اسمبلی انتخابات میں ہری پریہ نے کانگریس کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی۔بعد ازاں وہ ٹی آر ایس میں شامل ہوگئی تھیں۔
کانگریس کے کارکنوں نے سوال کیا کہ انہوں نے بعد ازاں اپنی مرضی سے کانگریس کیوں چھوڑدیا؟دونوں گروپس میں سنگباری کے نتیجہ میں بعض افراد زخمی ہوئے۔
اس واقعہ کے وقت پولیس وہاں موجود تھی تاہم دونوں جماعتوں کے کارکن بڑی تعداد میں موجود تھے جس کی وجہ صورتحال پر قابو پانے میں پولیس کو کافی دشواریوں کاسامناکرناپڑا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.