ETV Bharat / briefs

چھتیس گڑھ: متعدد ترقیاتی پروجکٹز شروع کرنے کا اعلان - وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل

چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل نے بستر ڈیویژن کے بیجاپور اور سکما کے لیے متعدد اعلانات کیے ہیں۔

چھتیس گڑھ وزیراعلیٰ کا اعلان
author img

By

Published : Jun 1, 2019, 2:56 PM IST

بگھیل نے بیجاپور ضلع کے بھوپال پٹنم میں کاغذ کے کارخانے کھولنے کے ساتھ ہی سکما کے تونگ پال، گادی راس اور جگرگنڈا میں تحصیل بنانے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ بگھیل نے بستر ڈیویژن کے چار مقامات پر چوپال لگائی۔

جگدل پور سے روانہ ہوکر سب سے پہلے وہ سکما کے پولمپلی پہنچے، جہاں تھانے میں جوانوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل پر بات کی، نکسل متاثرہ کنبوں سے ملاقات کی اور چوپال میں لوگوں سے بات چیت کی۔

واضح رہے کہ بگھیل بھوپال پٹنم پہنچے، وہاں کاغذ کے کارخانے کھولنے کا اعلان کیا، ہائی سکول میدان میں لگی چوپال میں انہوں نے کروڑوں روپے کے تعمیراتی کاموں کا فتتاح کیا۔

پولمپلی میں وزیراعلیٰ بگھیل نے نکسلیوں سے بات چیت کرنے کے لیے شرط رکھی کہ وہ پہلے ہتھیار ڈالیں۔

انہوں نے کہا کہ ہتھیار ڈالے بغیر نکسلیوں سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوسکتی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.