ETV Bharat / briefs

کمل ناتھ حکومت کے خلاف چارج شیٹ

مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی نے آج یہاں قرض معافی سمیت مختلف مسائل کے تعلق سے ریاست کی کمل ناتھ حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے ایک چارج شیٹ جاری کی ۔

کمل ناتھ حکومت کے خلاف چارج شیٹ
author img

By

Published : May 4, 2019, 2:58 PM IST

سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے یہاں ریاستی بی جے پی کے دفتر میں پارٹی نائب صدر اور ریاستی انچارج ونے سہاسترابدھے، سینئر لیڈر پربھات جھا اور ریاستی نائب صدر برجیش لوناوت کی موجودگی میں پریس کانفرنس میں چارج شیٹ جاری کی۔
اس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ کانگریس حکومت نے کسانوں کے ساتھ ساتھ ہر ایک طبقے کے ساتھ پونے چار ماہ میں وعدہ خلافی کی۔
بی جے پی لیڈروں نے کہا کہ کانگریس حکومت نے کسانوں کا قرضہ معاف نہیں کیا ۔نوجوان اور محنت کش طبقہ بھی اس حکومت کی پالیسی سے پریشان ہے۔ بجلی کی قلت بھی شروع ہو گئی ہے۔ ریاستی حکومت ’تبادلہ صنعت‘ میں مصروف رہی۔ حکومت لوگوں کے مسائل پر توجہ مرکوز نہیں کر پا رہی ہے۔ نظم ونسق کی حالت بھی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔
ریاست میں لوک سبھا کی کل 29سیٹیں ہیں۔ چھ سیٹوں کے لئے 29 اپریل کو پہلے مرحلے میں ووٹنگ ہو چکی ہے ۔اب سات سیٹوں کے لیے ووٹنگ چھ مئی کو ہوگی ۔ باقی سیٹوں کے لئے پولنگ باالترتیب 12 اور 19 مئی کو ہوگی ۔
بی جے پی لیڈروں نے کہا کہ تقریباً پونے چار ماہ میں کانگریس حکومت کچھ نہیں کر پائی اور لوک سبھا انتخابات کے نتائج سے ان الزامات کی تصدیق ہو جائے گی۔ چوہان نے دعوی کیا کہ ریاست میں لوک سبھا انتخابات کے نتائج بی جے پی کے حق میں آئیں گے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.