ETV Bharat / briefs

بی جے پی کی انتخابی کمیٹی کی میٹنگ شروع - election

مدھیہ پردیش میں لوک سبھا کی سبھی 29سیٹوں پر امیدواروں کے انتخاب کے سلسلے میں تبادلہ خیال کے لیے آج یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی کی ریاستی انتخابی کمیٹی کی اہم میٹنگ شروع ہوگئی۔

بی جے پی انتخابی کمیٹی کی میٹنگ
author img

By

Published : Mar 19, 2019, 3:14 PM IST

اس میٹنگ میں سابق وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان سمیت تقریباً سبھی اراکین شریک ہیں۔

پارٹی کے ذرائع کے مطابق ریاستی بی جےپی ہیڈکوارٹر میں شروع ہوئی میٹنگ میں امیدوار کے انتخاب کے مسئلے پر بحث ہوگی۔

امید ہے کہ سبھی سیٹوں کےلیے امیدواروں کے ناموں کا پینل تیار کرکے مرکزی الیکشن کمیٹی کے سامنے بھیج دیا جائےگا۔ مرکزی الیکشن کمیٹی اس پر بحث کرکے امیدواروں کی فہرست جاری کرے گی۔

میٹنگ میں ریاستی صدر راکیش سنگھ،سابق ریاستی صدر نندکمار سنگھ چوہان اور دیگر لیڈر بھی موجود ہیں۔

ریاست کی 29سیٹوں کےلیے چار مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔ سنہ 2014 کے انتخابات میں 29 میں سے گنا اور چھندواڑا کو چھوڑ کر 27 لوک سبھا سیٹوں پر بی جے پی نے جیت حاصل کی تھی، حالانکہ جھابوا رتلام سیٹ پر بعد میں ہوئے ضمنی انتخابات میں کانگریس کے سینئر قبائلی لیڈر کانتی لال بھوریا نے جیت حاصل کی تھی۔

وہیں ریاست میں برسر اقتدار پارٹی کانگریس میں بھی امیدواروں کے انتخاب کے سلسلے میں مہم جاری ہے۔
اس مسئلے پر دہلی میں ہی میٹنگوں کو دور جاری ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.