ETV Bharat / briefs

سات سال کی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی، 60 سالہ پڑوسی گرفتار - تلنگانہ

پولیس کے مطابق 60 برس کا ملزم کمسن بچی کو اپنے گھر کے چھت پر لے گیا اور اسے نسی زیادتی کا شکار بنایا۔

سات سال کی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی
author img

By

Published : Jun 24, 2019, 9:21 AM IST

ریاست تلنگانہ میں پولیس نے 60 سالہ شخص کو سات سال کی بچی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ملزم کی شناخت وینکاٹیا کے طور پر ہوئی ہے۔

جوہرنگر پولیس اسٹیشن کے سرکل انسپکٹر سیدولو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ 22 جون کا ہے جب ایک سات سال کی بچی اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی۔ اس کا پڑوسی زبردستی اسے اپنے چھت پر لے گیا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ مقامی لوگوں نے اسے بچی کے ساتھ زبردستی کرتے ہوئے دیکھا تو انہوں نے اسے پول کے ساتھ باندھ دیا اور پولیس کو اطلاع دی۔'

انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کی شکایت کے بنا پر پولیس موقع داردات پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔

متاثرہ کو میڈکل چیک اپ کے لیے ہسپتال بھیج دیا گیا اور بعد میں اہل خانہ کے حوالے کیا گیا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.