ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں گلبرگہ کے افراد زیادہ ہیں۔ ان 47 ہلاک شدگان میں سے 31 افراد کا تعلق گلبرگہ سے ہیں۔
کورونا وائرس سے گذشتہ سال ملک میں پہلی موت گلبرگہ شہر میں ہوئی تھی۔ اب کورونا کی دوسری لہر میں اس ہفتہ گلبرگہ میں اوسط 6 تا 7 افراد ہلاک ہورہے ہیں ۔
کورونا وائرس کے آغاز سے تا حال جملہ 425 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا رہا ہے ۔ گزشتہ روز 289 افراد صحت یاب ہوئے ہیں.
گذشتہ برس سے اب تک 33828 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ۔26683 افراد صحت یاب ہوئے ہیں ۔