ETV Bharat / briefs

سب سے زیادہ چھکے مارنے والے کھلاڑی - ولڈ کپ کرکٹ کھلاڑیوں

کرکٹ کو بلے بازوں کا کھیل کہا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس کھیل کے مداح بلے باز پر اپنی توجہ مرکوز رکھتے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ ہے مداح سِکسَر لگانے والوں کو خوب پسند کرتے ہیں۔

سب سے زیادہ چھکے مارنے والے کھلاڑی
author img

By

Published : May 30, 2019, 11:17 AM IST

آئی سی سی ولڈ کپ کرکٹ کھلاڑیوں کے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں وہ اپنا ہنر دکھا سکتے ہیں۔

آج ہم آپ کو ان کھلاڑیوں سے روبرو کرواتے ہیں جنہوں نے ولڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھکے مارے ہیں۔

سچن تیندولکر
سچن تیندولکر

بھارت کے ماسٹر بلاسٹر سچن تیندولکر اور سریلنکا کے سنتھ جئے سوریہ نے عالمی کپ میں 27 چھکے مارے ہیں۔

سچن کو کرکٹ کا سب سے بڑا کھلاڑی بھی کہا جاتا ہے۔ اگرچہ تیندولکر نے اتنے بھی بڑے چھکے نہیں مارے ہیں لیکن وہ ان بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہیں جنہوں نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھکے مارے ہیں۔ سچن تیندولکر نے اپنے 24 برس کے کریئر میں 6 ولڈ کپ کھیلے جن میں انہوں نے 27 چھکے لگائے۔

ہرشل گبز
ہرشل گبز

جنوبی افریقہ کے ہرشل گبز نے 28 چھکے مارے ہیں۔ یہ ایک ایسے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے ون ڈے انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ چھکے مار کر کرکٹ کی دنیا میں تاریخ رقم کی۔

سنہ 2007 میں ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے سٹائلش بیٹسمین ہرشل گبز نے نیدرلینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے ایک ہی اوور میں چھ چھکے لگا کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

کرس گیل
کرس گیل

ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کا کوئی مقابلہ نہیں ۔ 29 چھکے مارنے کا ریکارڈ اب بھی ان کے ہی پاس ہے۔

ٹی ٹوئنٹی میچ میں سب سے زیادہ 18 چھکے، ٹی 20 کا سب سے زیادہ 175 ناٹ آؤٹ سکور، ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ یعنی کہ 20 سینچریاں اور ٹی 20 کی ہی تیز ترین سینچری یعنی کہ 30 گیندوں پر 100 رنز کا ریکارڈ بھی اسی طوفانی بلے باز (کرس گیل) کے نام درج ہے۔

کرس گیل ہی وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں سینچری، ایک روزہ میچ میں ڈبل سینچری اور ٹیسٹ میچ میں ٹرپل سینچری بنائی ہے۔

رِکی پونٹنگ
رِکی پونٹنگ

آسٹریلیا کے بلے باز رِکی پونٹنگ ولڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ کامیاب کپتان ہیں۔ انہوں نے 46 میچز میں 31 چھکے مارنے کا ریکارڈ بنایا ہے۔

اے بی ڈی ویلئرز
اے بی ڈی ویلئرز

اے بی ڈی ویلئرز ولڈ کپ 2015 میں جنوبی افریقہ کے کپتان تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اے بی ڈی کو مسٹر 360 بھی کہا جاتا ہے۔ انہوں نے 23 ولڈ کپ میچز میں 32 چھکے مارے ہیں۔ اے بی ڈی نے اب تک ون ڈے انٹرنیشنل میں کل 148 اور ولڈ کپ میں 36 چھکے مارے ہیں۔

Intro:Body:

2019 World Cup: 5 batsmen with most number of sixes

Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.