ETV Bharat / briefs

سینائی میں متعدد عسکریت پسند ہلاک

مصر کی پولیس نے جزیرہ نما سینائی میں 14 انتہا پسندوں کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔

author img

By

Published : Jun 6, 2019, 12:28 PM IST

سینائی میں متعدد عسکریت پسند ہلاک

مصر کی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ شہرعريش میں قانون نافذ کرنے والے محکمہ کی چوکی پر حملہ کرنے والے 14 عسکریت پسندوں کو مار گرایا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والوں کی نشاندہی کی گئی اور معلوم ہوا کہ ضلع المسیعد کے گھروں میں کچھ عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس اطلاع کے بعد عسکریت پسندوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ ہوئی جس میں 14 عسکریت پسند مارے گئے،جبکہ عسکریت پسندوں کے پاس سے 14 ہتھیار اور تین خودکش بیلٹ برآمد کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ عريش میں بدھ کو مذکورہ محکمہ کی چوکی پر حملہ میں آٹھ پولیس افسران کی موت ہو گئی تھی، اس دوران پانچ حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔

یاد رہے کہ میڈیا رپورٹز کے مطابق عسکریت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے اس حملہ کی ذمہ داری لی تھی۔

Intro:Body:

welcome

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.