بیربھوم، مغربی بنگال: مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے رامپور ہاٹ تھانہ کے ہارک گرام میں ظہیر النساء نے ایمانداری کی عمدہ مثال پیش کرتے ہوئے کھوئے ہوئے زیورات کو اس کے اصل مالک کے حوالے کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بیربھوم ضلع کے رامپور ہاٹ تھانہ کے تحت ہارک گرام میں رہنے والی انوپما دیوی نام کی ایک خاتون کے گھر چاول خریدنے کے لئے ایک شخص آیا تھا. انوپما دیوی گھر پرتھی نہیں. ان کی بیٹی نے چاول سے بھری ٹنکی ذاکر عالم نام کے اس شخص کے ہاتھوں فروخت کر دیتی ہے۔ zaheerunissa show honesty return jewelry to real owner in medinipur
انوپما دیوی جب گھر واپس آتی ہیں اور چاول سے بھری ٹنکی کے بارے میں سوال کرتی ہیں تو انہیں پتہ چلتا ہے کہ چاول سے بھرا ٹینکی کو کسی سے بیچ دیا گیا ہے. یہ سنتے ہی انوپما دیوی سر پر ہاتھ رکھتے ہوئے زمین پر بیٹھ جاتی ہیں. اس کے بعد وہ خلاصہ کرتی ہیں کہ اس چاول سے بھرا ٹینکی میں 50 لاکھ روپے کے زیورات تھے. سنسنی خیز انکشاف کے بعد گھر تمام لوگ زوردار دھچکا پہنچتا ہے.
چاول سے بھری ٹنکی خریدنے والے شخص ذاکر عالم جو پڑوس کے گاؤں کے رہنے والے تھے ان کی تلاش شروع ہوتی ہے. کئی دن گزر جانے کے بعد ذاکر عالم کے گھر کس پتہ چلتا ہے. انوپما دیوی اور آنے کے گھر کے تمام لوگ ذاکر عالم کے گھر پہنچتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ وہ اس وقت گھر پر نہیں ہیں. ان کی بہن ظہیر النساء انوپما دیوی سے ان کی پریشانی کا سبب جاننا چاہتی ہیں.
انوپما دیوی چاول سے بھری ٹنکی اور زیورات کے بارے تفصیلی معلومات فراہم کرتی ہیں. انوپما دیوی ثبوت کے طور پر زیورات کی تفصیل بتاتی ہیں. ظہیر النساء نے اپنے بھائی ذاکر عالم کے آنے کا انتظار کرتی ہیں. ذاکر عالم جیسے ہی گھر واپس آتے ہی انوپما دیوی کی بیٹی کو فوراً پہچان جاتے ہیں.
ظہیر النساء گاؤں والوں کی موجودگی میں 50 لاکھ روپے کے زیورات اس کے اصل مالک کے حوالے کر دیتی ہیں. انوپما دیوی نے کہا کہ اس دور میں اتنے ایماندار لوگ رہتے ہیں یہ معلوم نہیں تھا. انہوں نے کہا کہ میرے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے لیکن اب ذاکر اور ظہیر النساء کو ملا کر میرے تین بیٹے اور دو بیٹی ہو گئے ہیں. اس زمانے میں ان دونوں کی طرح ایماندار ڈھونڈنے سے کوئی نہیں ملے گا.
یہ بھی پڑھیں:
ظہیر النساء نے کہا کہ چاول سے بھری ٹنکی کو کسی تیسرے شخص کے ہاتھوں فروخت کر دیا تھا. اس شخص زیورات سے بھرا تھیلا ہمیں واپس کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کے سٹی گولڈ کے زیورات ٹنکی میں رہ گیا تھا. ہم نے زیورات کے جیلری دکان میں دکھایا وہاں جو کچھ پتہ چلا اسے سن کر ہوش اڑ گیا. انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین تھا کہ اس کا مالک ایک نہ ایک دن اسے ڈھونڈتے ہوئے ضرور آئے گا اور آج وہ دن آئے ہی گیا۔