ETV Bharat / bharat

Haridwar Hate Speech Case: دھرم سنسد معاملہ میں سوامی یتی نرسمہانند کو ضمانت ملی - دھرم سنسد میں ایک خاص مذہب کے خلاف اشتعال انگیز تقریر

ہریدوار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ Haridwar District and Sessions Court نے سوامی یتی نرسمہانند کو راحت دیتے ہوئے ہریدوار دھرم سنسد معاملہ میں مبینہ طور پر نفرت انگیز تقریر کرنے کے معاملے میں ضمانت دے دی ہے۔

سوامی یتی نرسمہانند
سوامی یتی نرسمہانند
author img

By

Published : Feb 7, 2022, 8:02 PM IST

سوامی یتی نرسمہانند yati narsinghanand پر الزام ہے کہ انہوں نے ہریدوار میں منعقدہ دھرم سنسد میں ایک خاص مذہب کے خلاف اشتعال انگیز تقریریں کیں اور ایک خاص مذہب کے جذبات کو بھڑکانے کا کام کیا۔ شکایت ملنے کے بعد پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جیل بھیج دیا تھا۔

ہریدوار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سوامی یتی نرسمہانند کی جانب سے ضمانت کی درخواست پیش کی گئی۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ان پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں۔ ایک کمرے میں دھرم سنسد چل رہی تھی۔

دوسری جانب مدعا علیہ کی جانب سے ان کی ضمانت کی مخالفت کی گئی۔ ایڈوکیٹ نارائن ہر گپتا نے بتایا کہ آخر میں عدالت نے دونوں فریقوں کو سننے کے بعد سوامی نرسمہانند کو ضمانت دے دی۔

واضح رہے کہ اس معاملے میں شریک ملزم جتیندر نارائن تیاگی عرف وسیم رضوی پر بھی دھرم سنسند میں اشتعال انگیز تقریر کرنے کا الزام ہے اور انہیں نچلی عدالت میں ضمانت نہیں مل سکی۔ اس کے بعد انہوں نے ضمانت کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.