ETV Bharat / bharat

Today in World History عالمی تاریخ میں آج کا دن - بھارت اور دنیا کی تاریخ میں آج کا دن

سولہ دسمبر کے اہم تاریخی واقعات پیش خدمت ہیں۔ سنہ 1971 میں آج ہی کے دن ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوا۔ مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش کے طور پر ایک نئے آزاد ملک کے طور پر کیا گیا۔ Historical Events of 16th December

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 16, 2023, 6:36 AM IST

نئی دہلی: ملکی اور عالمی تاریخ میں 16 دسمبر کے اہم اور مختصر واقعات اس طرح ہیں۔
سنہ 1431۔ انگلینڈ کے بادشاہ ہنری ششتم کو فرانس کے بادشاہ کا عہدہ دیا گیا۔
سنہ 1515۔ پرتگال کے گورنر الفانسو دی البرک کی گوا کے قریب موت واقع ہوئی تھی۔
سنہ 1631۔ اٹلی میں آتش فشاں کے پھٹنے سے چھ گاؤں تباہ، چار ہزار سے زیادہ افراد مارے گئے۔
سنہ 1707۔ جاپان کے ماؤنٹ فوجی پہاڑ میں آخری بار آتش فشاں کا دھماکہ ہوا۔
سنہ 1835۔ نیویارک میں زبردست آگ سے 600 عمارتیں جل کر خاک ہوگئیں۔
سنہ 1862۔ نیپال میں آئین کا نفاذ عمل میں آیا۔
سنہ 1864۔ امریکہ کی ٹینیسی ریاست میں 4400 لوگوں کی قربانی لینے والی نیس ویلے جنگ ختم ہوئی۔
سنہ 1889۔ برطانوی پارلیمنٹ کے باضابطہ اعلان کو بادشاہ ولیم اور ملکہ میری نے منظور کرکے حکومت میں عوام کے حقوق کو تسلیم کیا۔
سنہ 1920۔ چین کے کانسو صوبہ میں آئے تباہ کن زلزلے میں ایک لاکھ 80 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔
سنہ 1927۔ آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز سر ڈان بریڈ مین نے نیوساؤتھ ویلز اور جنوبی آسٹریلیا کے مابین میچ میں اپنی فرسٹ کلاس کرکٹ کی شروعات کی۔
سنہ 1929۔ کولکاتا الیکٹرک سپلائی کارپوریشن نے ہگلی ندی کے اندر سرنگ کی تعمیر کا کام شروع کیا تھا۔
سنہ 1937۔ ہندوستان کے عظیم باکسروں میں سے ایک ہوا سنگھ کی پیدائش ہوئی۔
سنہ 1945۔ جاپان کے شہزادہ فومی مارو کوٹو نے جنگی جرائم کے الزامات میں ملوث ہونے کے بعد خودکشی کی تھی، مسٹر کونو دوبار ملک کے وزیراعظم رہ چکے تھے۔
سنہ 1951۔ حیدرآباد میں سالار جنگ میوزیم کا قیام عمل میں آیا۔
سنہ 1952۔ علیٰحدہ آندھراپدیش ریاست کے مطالبے کیلئے کررہے بھوک ہڑتال میں شری رامالو پوٹی کی موت ہوگئی تھی۔
سنہ 1958۔ کولمبیا کی راجدھانی بگوٹہ میں ایک گودام میں زبردست آگ میں 82 لوگوں کی موت ہوئی۔
سنہ 1959۔ پاکستان کے لوواری درے میں زبردست برفباری سے 48 لوگ ہلاک ہوئے۔
سنہ 1960۔ مراٹھی ادیب اور مراٹھی لغت لکھنے والے گنیش چنتامنی کاوے کا انتقال ہوا۔
سنہ 1971۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوا، مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش کے طور پر ایک نئے آزاد ملک کے طور پر کیا گیا۔
سنہ 1976۔ لائبریا کا سمندری تیز ٹینکر حادثے کا شکار ہوا جس میں 18 لاکھ بیرل تیل بہہ گیا۔
سنہ 1985۔ تمل ناڈو میں کلپکم میں پہلے فاسٹ بریڈر ٹسٹ ری ایکٹر نے کام کرنا شروع کیا۔
سنہ 1991۔ قزاخستان نے سوویت یونین سے آزادی کا اعلان کیا۔
سنہ 1993۔ نئی دہلی میں ’سبھی کے لئے تعلیم‘کانفرنس کا آغاز ہوا۔
سنہ 1998۔ آپریشن ڈیزرٹ فاکس کے تحت امریکہ اور برطانیہ نے عراق پر بم برسائے۔
سنہ 2000۔ امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے فوج کی ملازمت سے سبکدوش ہوئے جنرل کولن پاول کو امریکہ کا وزیر خارجہ مقرر کیا تھا۔ امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار کسی سیاہ فام شخص کی ملک کے اعلی عہدے پر تقرری کی گئی تھی۔
سنہ 2014۔ پاکستان میں پشاور کے ایک اسکول میں تحریک طالبان کے حملے میں 145 لوگوں کی موت ہوئی جس میں زیادہ تر اسکولی بچے شامل تھے۔
یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.