ETV Bharat / bharat

father's day: والد کی شفقت کے سائے میں اولاد پروان چڑھتی ہے - اردو نیوز

ہر انسان کسی نہ کسی رشتے سے منسلک ہوتا ہے لیکن جو رشتہ والدین اور اولاد کا ہوتا ہے۔ اس رشتےکا مقام کوئی اور رشتہ نہیں لے سکتا ہے۔ ایسے میں والد ایک عظیم و مقدس رشتہ ہے جس کو لفظوں میں بیاں کر پانا مشکل ہے۔

father's day
یوم والد
author img

By

Published : Jun 20, 2021, 11:11 AM IST

والد کی شفقت کے سائے میں اس کی اولاد پروان چڑھتی ہے۔ اولاد خود کو والد کے سائے میں ہی محفوظ سمجھتی ہے۔ اولاد کے سر پر والد کا سایہ ہی اسے محفوظ کرتا ہے۔ والد دنیا میں اللہ کی عظیم نعمت ہے۔

دیکھیں ویڈیو

آج یوم والد ہے ایسے میں یہ دن خاص اہمیت کا حامل ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد اولاد کیلئے والد کی شفقت اور تربیت میں ان کے رول کو اجاگر کرنا ہے۔

یہ دن ہر برس جون کے تیسرے اتوار کو منایا جاتا ہے، رواں برس 20 جون کو دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں یہ دن منایا جا رہا ہے جبکہ دیگر کئی ممالک میں یہ منانے کی تاریخ الگ الگ ہے۔

father's day
یوم والد

یوم والد منانے کا آغاز 19 جون 1910ء میں واشنگٹن میں ہوا۔ یہ خیال سنورا سمارٹ ڈوڈ نام کی خاتون نے پیش کیا تھا۔ دراصل ان کی ماں کی موت کے بعد ان کی پرورش ان کے والد نے کی تھی۔ اس لیے وہ چاہتی تھیں کہ اپنے والد کو بتا سکیں کہ وہ ان کے لیے کتنے اہم ہیں۔

ایسے میں ان کا ماننا تھا کہ جب ماں کے لیے ایک خاص دن ہے تو والد کے لیے کیوں نہیں لہٰذا وہ اس کوشش میں لگ گئیں اور 19 جون 1910 کو یوم والد کے طور پر منایا۔ اس دن کو آفیشل رضامندی 1924 میں اس وقت کے امریکی صدر کیلون کولی نے دی۔

father's day
یوم والد

بہت سی اطلاعات میں اس بات کا تذکرہ ہے کہ سنہ 1966 میں امریکی صدر لنڈن جانسن نے ہر برس کے جون کے تیسرے اتوار کو فادر ڈے منانے کا فیصلہ کیا جبکہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ صدر رچرڈ نکسن نے 1972 میں پہلی بار فادر ڈے کے دن باقاعدہ تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

یہ دن اپنے خاندانوں اور معاشرے کے لیے والد کے کردار کو سراہنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ یہ دن اس بات کے اظہار کا بھی موقع ہوتا ہے کہ آج کی ثقافت میں والد کی کیا اہمیت ہے۔

father's day
یوم والد

والد اپنی محنت و مشقت کے ذریعے ساری زندگی اولاد کی راحت رسانی میں صرف کر دیتا ہے۔ دنیا کی تمام نعمتیں اولاد کو لا کر دینے کی کوشش کرتا ہے۔

father's day
یوم والد

حالانکہ جو والد عمر بھر اپنی اولاد کے لیے اچھے مستقبل کے لیے جدوجہد کرتا ہے۔ وہیں بہت سی اولادیں ایسے بھی ہوتی ہیں، جو بزرگ والدین کا سہارا بننے کے بجائے بے سہارا چھوڑ دیتی ہیں۔

father's day
یوم والد

مزید پڑھیں:

Milkha Singh: ملکھا سنگھ جن کی سادگی نے ایک مثال قائم کی

آج کے اس دور میں اولڈ ایج ہوم میں بہت سے ایسے بزرگ مل جاتے ہیں جن کی اولا انہیں اولڈ ایج ہوم میں چھوڑ دیتی ہیں۔ جو بہت ہی مایوس کن ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.