ETV Bharat / bharat

سیاسی جھڑپیں بنگال میں ہی کیوں ہوتی ہیں: گورنر جگدیپ دھنکر - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

گورنر جگدیپ دھنکر نے ایک بار پھر ریاست کے تمام اضلاع میں جاری سیاسی تصادم کو لے کر پولیس انتظامیہ اور ریاستی سکیورٹی مشیر کو ہدف تنقید بنایا۔ انہوں لکھا کہ مغربی بنگال ہی واحد ریاست ہے جہاں انتخابات کے بعد خون خرابہ کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔

سیاسی جھڑپیں بنگال میں ہی کیوں ہوتی ہیں: گورنر جگدیپ دھنکر

author img

By

Published : May 4, 2021, 2:21 PM IST

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مغربی بنگال ہی واحد ریاست ہے جہاں انتخابات کے بعد خون خرابہ کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کسی کی جیت ہوتی ہے تو کسی کو شکست کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور نتائج کے بعد ہی انتخابی سرگرمیاں ختم ہو جاتی ہیں۔

سیاسی جھڑپیں بنگال میں ہی کیوں ہوتی ہیں: گورنر جگدیپ دھنکر
سیاسی جھڑپیں بنگال میں ہی کیوں ہوتی ہیں: گورنر جگدیپ دھنکر

گورنر جگدیپ دھنکر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ جمہوری ملک میں انتخابات کے بعد سیاسی انتقام کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے. سیاسی انتقام جمہوریت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ یہ مہذب معاشرہ کے لیے بھی صحیح صورتِ حال نہیں ہے۔

مغربی بنگال پولیس، کولکاتا پولیس اور ریاستی سکیورٹی مشیر کو ٹیگ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ ریاست کے تمام اضلاع میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے اور چند لوگ ہاتھوں پہ ہاتھ دھرے بیٹھے ہوئے ہیں. ایسا نہیں چلےگا. آپ لوگوں کو سخت کارروائی کرنی ہوگی ورنہ اس کا جواب دینے کے لئے تیار رہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ پولیس انتظامیہ اور ریاستی سکیورٹی مشیر کیا کر رہے ہیں. انتخابات ختم ہو چکے ہیں. سیاسی انتقام کے نام پر جس طرح سے لوگوں کا قتل کیا جا رہا ہے. اس کی مذمت کرنی چاہئے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے اعلان کے بعد سے ریاست میں سیاسی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے. جس میں گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران 12 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ اور اس میں اکثریت بی جے پی حامیوں کی ہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.