ETV Bharat / bharat

خواتین کے عالمی دن پر بھارت میں کیا ہے خاص؟ - Free travel on roadways buses

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر بھارت کے متعدد ریاستوں نے اسے اپنے انداز میں منانے کا فیصلہ لیا ہے۔ کسی ریاست میں خواتین کے لیے بسوں کے سفر کو مفت کر دیا گیا ہے تو کہیں پرواز کی ذمہ داری خواتین کو دی گئی ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں خواتین کے عالمی دن پر کیا ہے خاص۔

What is special about International Women's Day in India?
خواتین کے عالمی دن پر بھارت میں کیا ہے خاص؟
author img

By

Published : Mar 8, 2021, 9:01 AM IST

راجستھان کی اشوک گہلوت حکومت نے ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ 8 مارچ کو خواتین روڈ ویز بسوں میں مفت سفر کر سکیں گی۔

دوسری جانب مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان بھی کچھ مختلف کر رہے ہیں۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کے حفاظت کی ذمہ داری یوم خواتین کے موقع پر خواتین کو دی جائے، اس احساس کے ساتھ کہ خواتین کو معاشرے میں مساوات کا موقع ملنا چاہئے۔ یعنی ، وزیر اعلی کے سیکیورٹی اہلکاروں سے لے کر ان کے ڈرائیور تک سبھی خواتین ہوں گی۔

خواتین کے عالمی (8 مارچ) کے روز یعنی آج اتر پردیش کو ایک بڑا تحفہ ملے گا۔ آج ریاست میں آٹھواں ایئرپورٹ بریلی میں شروع ہونے جارہا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ یوم خواتین کے موقع پر صرف خواتین پائلٹ ہی اس ہوائی جہاز کو اڑائیں گی۔ پوری پرواز خاتون عملہ کے ذریعہ عمل میں لائی جائیگی۔

اترپردیش کی یوگی حکومت ایک خاص انداز میں یوم خواتین منانے جا رہی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر یوپی کی خواتین کے لیے کووڈ ویکسینیشن کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ریاست کے تمام اضلاع میں 8 مارچ کو خواتین کے لیے ایک خصوصی ویکسی نیشن کیمپ لگائے جائیں گے۔ اس خصوصی کیمپ میں 45 سے 60 سال کی عمر کی خواتین کی ویکیسینیشن کی جائیگی۔

وہیں یوم خواتین کے پیش نظر ، وزارت ریلوے نے اپنے بڑے ریلوے اسٹیشنوں کو گلابی رنگ کی روشنی میں رنگ دیا۔ وزارت نے دین دیال اپادھیائے ڈویژنل ریلوے منیجر آفس ، احمد آباد ریلوے اسٹیشن ، وڈودرا اسٹیشن ، ہبلی اسٹیشن وغیرہ کی تصویر ٹویٹ کرکے دکھایا۔ وزارت نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ خواتین کے عالمی دن -2021 کی شام پر خوبصورت روشنی سے جگمتاتے ہوئے ریلوے اسٹیشن۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر راجستھان کی اشوک گہلوت حکومت نے ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ 8 مارچ کو خواتین روڈ ویز بسوں میں مفت سفر کرسکیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.