- 1519: پناما شہر قائم ہوا۔
- 1854: ایسٹ انڈیا ریلوے نے کلکتہ (کولکاتہ) سے ہگلی تک پہلی پسنجر ٹرین چلائی۔
- 1886: بھارت کے عظیم سنت اور مفکر گرو رام کرشن پرم ہنس عرف گدادھر چٹرجی کا انتقال ہوا۔
- 1947:بھارت کو برطانوی حکومت سے آزادی ملی۔
- 1947: پنڈت جواہر لال نہرو نے آزاد بھارت کے پہلے وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا۔
- 1947: دفاعی بہادری ایوارڈز پرم ویر چکر، مہا ویر چکر اور ویر چکر کی تشکیل ہوئی
- 1950: بھارت میں 8.6 شدت کے زلزلے سے 20 سے 30 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔
- 1971: بحرین نے برطانوی حکومت سے آزادی حاصل کی۔
- 1972: پوسٹل انڈیکس نمبر (پن کوڈ) نافذ کیا گیا۔
- 1975: بنگلہ دیش میں فوجی انقلاب آیا۔
- 1982: ملک بھر میں رنگین نشریات اور ٹی وی کا قومی پروگرام شروع ہوئے۔
- 1990: زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل آکاش کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔
- 2004: لارا تیز ترین 10 ہزار رن بنانے والے بلے باز بنے۔
- 2007: جنوبی امریکی ملک پیرو کے مرکزی ساحل میں آئے 8.0 شدت کے زلزلے میں 500 سے زائد افراد کی موت ہوئی۔
- 2008: صدر پرتیبھا پاٹل نے یوم آزادی کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں مجاہد آزادی شہید بھگت سنگھ کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔
یو این آئی