ETV Bharat / bharat

مغربی بنگال: انتخابی نتائج کے بعد بھی جھڑپیں جاری، بی جے پی کے 2 حامیوں کا قتل - بی جے پی کے رہنما کا گولی مار کر قتل کردیا

جنوبی 24 پرگنہ اور شمالی کولکاتا کے کاکوڑ گاچھی علاقے میں تشدد کے دو مختلف واقعات میں بی جے پی کے دو حامیوں کی جان چلی گئی. ان واقعات کے سبب علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔

مغربی بنگال: انتخابی نتائج کے بعد بھی جھڑپیں جاری، بی جے پی کے 2 حامیوں کا قتل

author img

By

Published : May 3, 2021, 12:46 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج آنے کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ ریاست کے مختلف اضلاع سے سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں. ان واقعات میں بموں سے حملے اور فائرنگ کی گئی ہیں۔

اطلاع کے مطابق سونار پور تھانہ علاقے میں نامعلوم شرپسندوں نے بی جے پی کے رہنما کا گولی مار کر قتل کردیا. اس واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور تفتیش شروع کردی. ابتدائی تفتیش کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد کہا کہ مرنے والے شخص کی شناخت ہرن ادھیکاری کے طورپر ہوئی ہے. وہ سیاسی جماعت سے تعلق رکھتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حالات کو قابو میں کر لیا گیا ہے. علاقے میں کثیر تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

دوسری طرف بی جے پی کے رہنماؤں نے ترنمول کانگریس پر قتل کا الزام عائد کیا ہے۔ دوسری طرف کاکوڑگاچھی علاقے میں بھی بی جے پی کے ایک رہنما کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا گیا. ذرائع کے مطابق ابھیجیت سرکار نام کے بی جے پی کے ایک کارکن کو گھر سے بلا کر چند افراد نے بری طرح سے پٹائی کردی۔ اس کارکن کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.