مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل شاردا بدعنوانی کیس ایک بار پھر زیر بحث آ گیا ہے۔ سی بی آئی نے شاردا چٹ فنڈ بدعنوانی کیس میں 227 صفحات پر مشتمل ایک خصوصی رپورٹ تیار کی ہے۔
اسی رپورٹ کی بنیاد پر کولکاتا پولیس کے سابق پولیس کمشنر راجیب کمار کو پوچھ گچھ کے ارادے سے حراست میں لینے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا ہے، سی بی آئی کی ٹیم کا کہنا ہے کہ سابق پولیس کمشنر راجیب کمار کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ ضروری ہے، اس سے شاردا چٹ فنڈ بدعنوانی کیس کی ساری سچائی سامنے آ سکتی ہے۔
ترنمول کانگریس کے سابق رکن پارلیمان کنال گھوش نے کہا کہ سی بی آئی کو سابق پولیس کمشنر راجیب کمار کو حراست میں لینا چاہیے لیکن مکل رائے کے بارے میں خاموش کیوں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے رہنما 'مکل رائے پر الزام لگا ہے کہ شاردا چٹ فنڈ بدعنوانی معاملے میں مکل رائے سے پوچھ گچھ کیے بغیر سچائی پر سے پردہ اٹھ نہیں سکتا ہے، ترنمول کانگریس نے کہا کہ ریاست میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل خفیہ ایجنسیوں کا استعمال عام ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاردا چٹ فنڈ بدعنوانی معاملے میں مکل رائے سے بھی پوچھ گچھ کرنے کی ضرورت ہے، بی جے پی کے رہنما کیلاش وجے ورگیہ نے کہا کہ شاردا چٹ فنڈ بدعنوانی معاملہ ریاست کی تاریخ کا سب سے بڑا بدعنوانی کا کیس ہے، اس کی تفتیش مکمل ہوتی ہے تو مغربی بنگال کے کئی رہنما جیل چلے جائیں گے۔