وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے کووڈ-19 وبا کے دور میں قریب 47 لاکھ لوگوں کو ان کے بنیادی مقام تک پہنچانے کے لئے دنیا کے سب سے بڑے وطن واپسی کی مہم ’وندے بھارت مشن‘ چلانے کے لئے وزیراعظم نریندر مودی کی ستائش کرتے ہوئے آج کہا کہ مرکزی حکومت غیرملکوں میں بسے بھارتیوں کے بہبود اور سکیورٹی کے لئے پوری طرح سے پرعزم ہے۔
ڈاکٹر جے شنکر نے لوک سبھا میں وندے بھارت مشن پر ایک بیان میں کہا 'وندے بھارت مشن میں بھارت نے 45 لاکھ 82 ہزار 43 بھارتیوں کے 98 ملکوں سے اپنے وطن پہنچایا جن میں سب سے زیادہ لوگ کیرالہ، دہلی،مہاراشٹر اور تمل ناڈو کے تھے۔ سب سے زیادہ لوگ متحدہ عرب امارات ،سعودی عرب ،امریکہ اور قطر سے لوٹے'۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے بھارتیوں میں 39 فیصد کام گار ،39 فیصد پیشہ ور ،چھ فیصد طلبہ،آٹھ فیصد مسافر اور 4.7 فیصد سیاح ہیں۔
انہوں نے کہا 'حکومت نے بھارت میں پھنسے 120 ملکوں کے ایک لاکھ دس ہزار لوگوں کو ان کے وطن پہنچایا۔ حکومت نے نہ صرف قریب 47 لوگوں کو ان کے وطن پینچانے کے علاوہ غیر ملکوں میں رہ رہے بھارتیوں کو کھانا،پناہ،ٹرانسپورٹ،ماسک،پی پی ای کٹ، طبی مدد اور اسپتال کے بل کی ادائیگی وغیرہ مدد بھی مہیا کرائی۔ حکومت نے اس کے لئے بھارتی کمیونٹی بہبود فنڈ سے ساڑھے 33 کروڑ روپے کی رقم خرچ کی'۔
انہوں نے کہا کہ وندے بھارت مشن دنیا کی تاریخ میں سب سے بڑی وطن واپسی مہم رہی جو غیر ملکی حکومتوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا اور حکومت کی سفارتی کوششوں کی وجہ سے ہی یہ ممکن ہوا جنہیں خود وزیراعظم مسٹر مودی نے شروع کیا تھا۔ یہ بھارت کے گزشتہ چھ برسوں کے اپنے اثر کو بڑھانے کی کوششوں کا نتیجہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ وندے بھارت مشن کے بعد حکومت نے قریب 27 ملکوں کے ساتھ ایئر ببل انتظام کیا جس کے تحت ایئر انڈیا ہی 9500 سے زیادہ پروازیں چلا کر 10.9 لاکھ لوگوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچا چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
قزاقستان : فوجی طیارہ حادثہ کا شکار، 4 افراد ہلاک
وزیرخارجہ نے کہا کہ اس مشن میں خلیجی علاقوں پر خصوصی توجہ رہی۔ حال کے مہینوں میں وزیراعظم سعودی عرب،یو اے ای، قطر،بہرین اور اومان کے ساتھ رابطے میں رہے۔خود وزیرخارجہ کے طورپر وہ ان ملکوں کے سفر پر گئے۔ وہ ان ملکون کے وزرائے خارجہ کے باضابطہ رابطے میں ہیں۔ کویت کے وزیر خارجہ کا بھارت کا دورہ ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی حکومتوں اور غیر مقیم بھارت طبقوں نے وبا کے دوران حکومت کی کوششوں کی ستائش کی ہے۔ ان کوششوں میں وزارت خارجہ ،غیرملکوں میں واقع بھارتیوں کے سفارت خانے، قونصل خانے،دیگر مشن اور ان میں تعینات افسر اور ملازم بھی مسلسل محنت سے لگے رہے۔
ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ مودی حکومت غیرملکوں میں رہ رہے بھارتیوں کے بہبود اور سکیورٹی کےلئے بے حد پرعزم ہے اور کووڈ دور میں اس عزم کے امتحان کو بھی کامیابی کے ساتھ پورا کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایوان کی یقین دہانی کرنا چاہتے ہیں کہ دنیا بھر میں کاروبار کی دنیا اور کام کی جگہ پر سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں اور تعلیمی ادارے بھی کھل گئے ہیں۔ بھارتی حکومت اس موقع پر لوگوں کو فروغ دینے،انہیں سکیورٹی اور مدد مہیا کرنے کے لئے تیار ہے۔