ETV Bharat / bharat

Video of Beating Girl Goes Viral مرادآباد یونیورسٹی کیمپس میں طالبہ کی پٹائی کا ویڈیو وائرل - طالبہ کی پٹائی کا ویڈیو وائرل

مرادآباد میں ایک طالبہ کو تھپڑ مارنے کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو مراد آباد دہلی ہائی وے 24 پر واقع ٹی ایم یو کیمپس کا بتایا جا رہا ہے۔ اس ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکا اور لڑکی بیٹھ کر باتیں کر رہے ہیں۔ اسی دوران اچانک لڑکے نے لڑکی پر تھپڑ رسید کر دیا۔

مرادآباد یونیورسٹی کیمپس میں طالبہ کی پٹائی کا ویڈیو وائرل

author img

By

Published : Apr 9, 2023, 10:31 PM IST

مرادآباد یونیورسٹی کیمپس میں طالبہ کی پٹائی کا ویڈیو وائرل

مرادآباد: ریاست اتر پردیش کے مرادآباد میں ایک طالبہ کی پٹائی کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو مرادآباد یونیورسٹی کیمپس کا ہے۔ لڑکی کو تھپڑ مارتے ہوئے ایک لڑکے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکا اور لڑکی بیٹھ کر باتیں کر رہے ہیں۔ اسی دوران اچانک لڑکے نے لڑکی پر تھپڑ رسید کر دیا۔ جس کی وجہ سے لڑکی بے ہوش ہو گئی۔

ویڈیو مراد آباد دہلی ہائی وے 24 پر واقع ٹی ایم یو کیمپس کا بتایا جا رہا ہے۔ اس ویڈیو میں اردگرد کچھ اور طلبہ بھی نظر آرہے ہیں، جنہوں نے ٹی ایم یو کے نشانات والے کپڑے پہن رکھے ہیں۔ جن طلبہ کو زدوکوب کیا گیا وہ بھی ٹی ایم یو کا ڈریس پہنے ہوئے ہے اور کیمپس بھی ٹی ایم یو کا صاف نظر آرہا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے ٹی ایم یو لڑائی جھگڑوں کے واقعات کی وجہ سے سرخیوں میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: School Girl Allegedly Beaten in Rajouri وائس پرنسپل نے مبینہ طور پر طالبہ کی بے رحمی سے پٹائی کی

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی دو طلبہ گروپوں کی بیلٹ سے لڑنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔ اگرچہ طالبہ کی پٹائی کے حوالے سے ٹی ایم یو انتظامیہ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے لیکن یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ وہیں دوسری طرف طالبہ کی طرف سے بھی اب تک کسی طرح کا بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.