ETV Bharat / bharat

Development Work in Uttar Pradesh یوپی کابینہ کے اقلیتی وزیر نے چھ ماہ کی حصولیابیوں کو شمار کرایا - چھ ماہ کی حصولیابیاں

کابینہ وزیر دھرم پال سنگھ کا کہنا ہے کہ مدارس کے ہونہار طلبا و طالبات کو ٹیب لیٹ اور انعامی رقم دے کر انکی حوصلہ افزائی بھی کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سبھی مجاہدین آزادی کی زندگی کو تعلیمی نصاب میں شامل کراتے ہوئے اسے مزید سبق آموز بنائے جانے کی کارروائی کر لی گئی ہے۔

یوپی کے اقلیتی کابنیہ وزیر نے چھ ماہ کی حصولیابیوں کو شمار کرایا

author img

By

Published : Sep 30, 2022, 10:47 AM IST

لکھنؤ: اترپردیش حکومت میں کابینہ وزیر دھرم پال سنگھ نے چھ ماہ کی حصولیابیوں کو شمار کرتے ہوئے بتایا کہ ریاست میں متعدد اسکیمز کے ذریعہ یوگی حکومت نے اقلیتوں کو فائدہ پہونچایا ہے۔انہوں نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ حج، اوقاف اور مدرسہ میں جدید تعلیم کے لیے متعدد جہت میں کام کیا گیا ہے۔ ریاست میں اقلیتی بہبود اور مسلم اوقاف کے ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں کابینہ وزیر دھرم پال سنگھ نے آج لوک بھون میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ وزیراعظم عوامی ترقیاتی پروگرام کے تحت 78.94کروڑ کی رقم سے اقلیتی علاقوں میں 30پائپ لائن ڈرنکنگ واٹر پروجیکٹ کو پورا کرایا گیا۔ اس کے علاوہ 11زیر تعمیر پائپ پینے کا پانی پروجیکٹوں کو اکتوبر 2022 اور 21پائپ پینے کا پانی پروجیکٹوں کو نومبر 2022تک پورا کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں میں (تعلیم، صحت، پینے کا پانی وغیرہ) کے 65.52کروڑ روپئے کی 15نئے پروجیکٹوں میں سے 13پروجیکٹوں میں کارگزار ادارہ نامزد کرتے ہوئے رقم جاری کر دی گئی ہے۔ مدرسہ تعلیم کے تحت مدارس میں جدید تعلیم کو فروغ دینے کے مد نظر ای-لرننگ ایپ(MELA)تیار کیا گیا ہے۔ اس میں مدارس کے طلبا و طالبات کو تعلیم کےلئے ایک آن لائن پلیٹ فارم فراہم ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مدارس کے ہونہار طلبا و طالبات کو ٹیب لیٹ اور انعامی رقم دے کر انکی حوصلہ افزائی بھی کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سبھی مجاہدین آزادی کی زندگی کو تعلیمی نصاب میں شامل کراتے ہوئے اسے مزید سبق آموز بنائے جانے کی کارروائی کر لی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ یوگی حکومت کے ترقیاتی اشتہار میں کولکاتا کی تصویر

انہوں نے بتایاکہ امداد یافتہ مدارس میں برسرکار خواتین ملازمین کو بھی محکمہ بیسک تعلیم محکمہ ثانوی تعلیم کی مساوی motherhood leave اور طفل دیکھ-بھال تعطیل کی سہولت کا فائدہ دیا جائےگا۔ امداد یافتہ مدارس میں برسرکار تعلیمی اور غیر تعلیمی ملازمین کے باہمی تبادلہ نظام کو نافذ کر تبادلہ کی سہولت فراہم کرائی گئی ہے۔ گرانٹ شدہ مدارس میں لیگل منیجنگ کمیٹی کے وجود میں نہ ہونے کی صورت میں متوفی کے اہل خانہ میں سے کسی فرم کی تقرری پرنسپل اور ضلع اقلیتی بہبود افسر کے توسط سے کیے جانے کی شفاف نظام کو نافذ کیا گیا ہے۔
آئی ڈی ایم آئی (scheme for infrastructure development in minority institutions idmi)اسکیم کے تحت ریاست کے مختلف اضلاع میں 24 اقلیتی تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کے فروغ کے واسطے 5.42کروڑ روپئے سے ترقی دی گئی ہے۔ اس کے تحت تعلیمی کمرہ، ہاسٹل، اجابت گھر وغیرہ کی تعمیر کرائی گئی۔ ان کاموں سے تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات کو تعلیم کےلئے بہتر سہولیت فراہم ہوئی ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ رواں برس لکھنو امبارکیشن سے 4256 اور نئی دہلی امبارکیشن سے 3196 اس طرح اترپردیش سے کل 7452عازمین حج پر بھیجے گئے۔ سال 2017 سے ہی فی سالانہ عازمین حج کی سہولت کےلئے سرکاری خرچ پر خادم الحجاج بھیجے جا رہے ہیں۔ اسی ضمن میں حج 2022 کےلئے 50 خادم الحجاج کو بھیجا گیا ہے۔ دھرم پال سنگھ نے سیاسی پنشن کے ضمن میں بتایاکہ اترپردیش میں فی الحال 37مجاہدین آزادی اور 1040مجاہدین آزادی کے لواحین (کل1077) ہیں۔ اترپردیش میں فی الحال 4968مجاہدین جمہوریت اور 933مجاہدین جمہوریت کے لواحقین (کل5901) ہیں۔ سیاسی پنشن محکمہ میں خاص طور پر مجاہدین آزادی اور انکے لواحقین کو ماہانہ 20176 روپئے اور مجاہدین جمہوریت (خاوندبیوی) کو ماہانہ اعزازی رقم 20000روپئے ماہانہ دی جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.