ETV Bharat / bharat

Clashes Between Two Groups عیدگاہ میں ٹائلز لگانے پر تنازع، پانچ افراد زیر حراست - سیتاپور کی عیدگاہ

ضلع سیتاپور میں عیدگاہ میں ٹائلز لگانے کو لے کر اختلاف اور جھگڑا ہوا۔ آہستہ آہستہ یہ تنازع کافی بڑھ گیا اور فریقین کے درمیان مار پیٹ شروع ہوگئی، اس دوران پتھربازی بھی ہوئی جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ Clash breaks out over installation of tiles in Eidgah

عیدگاہ میں ٹائلز لگانے پر تنازع
عیدگاہ میں ٹائلز لگانے پر تنازع
author img

By

Published : Apr 3, 2023, 9:35 AM IST

سیتاپور: ریاست اترپردیش کے ضلع سیتاپور میں عیدگاہ میں ٹائلز لگانے کو لے کر دو گروپ کے درمیان تصادم ہو، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ایک اہلکار نے اتوار کو اس کی اطلاع دی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ پتھراؤ کا واقعہ بھی پیش آیا اور ایک پولیس اہلکار کے سر پر چوٹ آئی۔ تاہم پولیس کے مطابق حالات قابو میں ہیں اور امن و امان کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، تاہم علاقے میں معمولات زندگی متاثر ہوئی ہے۔

سرکل آفیسر ابھیشیک پرتاپ اجے نے کہا کہ ایک ہی برادری سے تعلق رکھنے والے دو گروپ میں عید گاہ پر ٹائلز لگانے پر اختلاف اور جھگڑا ہوا، جس کے بعد تنازعہ اتنا بڑھ گیا کہ مار پیٹ شروع ہوگئی۔ انہوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا۔ اس دوران پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ مختلف تھانوں کی فورسز موجود ہیں۔ انہوں نے صورتحال پر قابو پالیا۔ انہوں نے بتایا کہ میں اور ایس ڈی ایم موقع پر پہنچ گئے، واقعے کے سلسلے میں پانچ لوگوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی اور آگے کی کارروائی کی جائے گی۔ امن و امان کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پتھراؤ کے دوران مداخلت کرنے کی کوشش کے دوران ایک پولیس اہلکار کے سر پر چوٹ لگی۔ تاہم چوٹ سنگین نہیں ہے۔ اس کا ابتدائی علاج کیا گیا ہے اور اسے چھٹی دے دی گئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ بھی درج کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Bengaluru Idgah Maidan row: عیدگاہ میدان تنازع، بنگلور میں ہندو تنظیموں کی جانب سے بند کی کال

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.