ETV Bharat / bharat

Orders To Open Madarsa For Six Hours اترپردیش میں مدارس کو چھ گھنٹے کھولنے کا حکم

اترپردیش مدرسہ ایجوکیشن کونسل نے جمعہ کو یوپی کے تمام تسلیم شدہ مدارس کے حوالے سے بڑا فیصلہ لیا۔ اترپردیش مدرسہ ایجوکیشن کونسل کے مطابق اب یوپی میں مدارس کو چھ گھنٹے چلانے کا حکم دیا گیا ہے۔Orders To Open Madarsa For Six Hours

اترپردیش میں مدارس کو چھ گھنٹے کھولنے کا حکم

author img

By

Published : Sep 28, 2022, 10:10 AM IST

لکھنؤ: اترپردیش مدرسہ ایجوکیشن کونسل نے منگل کو مدارس کو چھ گھنٹے چلانے کا حکم دیا۔ اس کے ساتھ ہی اب مدارس میں تدریسی عمل صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک جاری رہے گا۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے یوپی مدرسہ ایجوکیشن کونسل کے صدر ڈاکٹر افتخار احمد جاوید نے کہا کہ یوگی حکومت مدارس کو بہتر نظام فراہم کرنے اور تعلیم کی سطح کو بڑھانے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ مدرسہ ایجوکیشن کونسل نے یہ قدم وزیر اعظم نریندر مودی کے مدرسے کے بچوں کے لیے ایک ہاتھ میں لیپ ٹاپ اور ایک ہاتھ میں قرآن کے خواب کو پورا کرنے کے لیے اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کے ٹائم ٹیبل میں تبدیلی کرتے ہوئے اب چھ گھنٹے کی تعلیم دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔UP board of madrasa education orders to open madarsa for six hours

مزید پڑھیں:۔ MP Govt to Take Action Against Madrasas مدھیہ پردیش میں 52 مدارس بند کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ پہلے مدارس میں پانچ گھنٹے کی تعلیم دی جاتی تھی۔ اب مدارس میں صبح 9 بجے سے لازمی طور پر قومی ترانہ اور دعاوں کے ساتھ کلاسز کا آغاذ ہوگا اور دوپہر 3 بجے تک کلاسز چلائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اب تک مدارس میں صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک تعلیم دی جاتی تھی۔ دوسری جانب گرمیوں کے دنوں میں صبح 8 بجے سے دن ایک بجے تک کلاسز کا انعقاد کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.