ریاست اترپردیش کے علی گڑھ شہر کے حکیم کی سرائے علاقہ میں واقع مسجد پیلی کوٹھی پر رات کے اندھیرے میں کیچڑ پھینکا گیا اور مسجد سے متصل تین دوکانوں پر بھی کیچڑ پھینک کر ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔ مسلسل سماج دشمن عناصر کی جانب سے علیگڑھ کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ گزشتہ چند روز سے کچھ ہندووادی رہنماوں نے علیگڑھ کی تاریخی جامع مسجد کو غیرقانونی بتاتے ہوئے مسجد کے خلاف متنازع بیانات جاری کئے اور آج رات کے اندھیرے میں مسجد پر کیچڑ پھینک کر ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔ unidentified persons throwing mud on the masjid and shops in aligarh
مسجد سے متصل دوائیوں کی دوکان چلانے والے سید محمد نجم (سید آباد کیمسٹ) اور شاداب شیروانی (شیروانی میڈیکل اسٹور) نے بتایا گذشتہ روز رات میں تقریبا ایک بجے تک ہماری دوکانیں کھلی تھیں، اس وقت تک مسجد سے متصل تینوں دوکانوں (سید آباد کیمسٹ، شیروانی میڈیکل اسٹور اور ناظم میڈیکل اسٹور) سمیت مسجد پر کیچڑ نہیں تھا لیکن صبح دوکانوں کو کھولتے وقت ہم نے دیکھا کہ مسجد سمیت تینوں دوکانوں پر کیچڑ پھینکا گیا ہے۔ جس کے بعد ہم نے شہر مفتی محمد خالد حمید کو اس کی اطلاع دی، شہر مفتی کی شکایت پر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامی اہلکار موقع پر آگئے۔ پولیس علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی تلاش کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں:۔ Aligarh City Mufti Appeals to Muslims: علی گڑھ شہر مفتی کی عوام سے افواہوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل
دکانداروں نے مزید بتایا کہ "اس پورے معاملہ سے متعلق تحریر دے دی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ سماج دشمن عناصر نے رات کے اندھیرے میں اس کام کو انجام دیا ہے"۔ دوکاندار سید محمد نجم نے بتایا " یہ نہیں معلوم کیچڑ کس نے پھیکا، گزشتہ رات کو دوکان بند کرنے تک کیچڑ نہیں تھا، لیکن صبح آکر دیکھا تو کیچڑ تھا، کسی نے جان بوچھ کر اس طرح کی حرکت کی ہے۔ کچھ لوگوں نے ایسا کرکے یہاں کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے لیکن ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔ ہم سب یہاں بھائی چارے کے ساتھ رہتے ہیں۔ وہیں دوکاندار شاداب شیروانی کی جانب سے نامعلوم افراد کے خلاف پولیس کو تحریری شکایت دی گئی ہے، واقعے کے بعد پولیس کارروائی میں مصروف ہے۔ فی الحال مسجد اور دوکانوں پر کیچڑ پھینکنے والے معاملے سے متعلق پولیس کی جانب سے کوئی بیان نہیں دیا گیا۔