ETV Bharat / bharat

Russia Ukraine War Resolution: روس یوکرین جنگ پر یو این جنرل اسمبلی میں قرارداد منظور، بھارت اور چین کی ووٹنگ سے دوری - اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں روس یوکرین جنگ کے متعلق منصفانہ اور دیرپا امن کے لیے ایک قرارداد منظور کی گئی ہے۔ اس قرارداد کے حق میں 141 رکن ممالک نے ووٹ دیا جبکہ سات ارکان نے مخالفت کی، وہیں بھارت اور چین سمیت 32 رکن ممالک نے ووٹنگ سے پرہیز کیا۔ UNGA passed a resolution on the Russia-Ukraine war

روس یوکرین جنگ پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد منظور

author img

By

Published : Feb 24, 2023, 9:17 AM IST

نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) میں جمعرات کی رات دیر گئے روس-یوکرین جنگ کے حوالے سے ایک قرارداد منظور کی گئی۔ یوکرین میں ایک جامع، منصفانہ اور دیرپا امن کی ضرورت پر بھارت نے یو این جی اے میں بھی حصہ لیا، لیکن بھارت اور چین سمیت 32 ممالک نے ووٹنگ سے پرہیز کیا۔ یو این جی اے میں تاریخی ووٹنگ کے دوران مختلف ممالک نے یوکرین پر روس کے حملے کی مذمت کی۔ ووٹنگ کے اس عمل میں 141 ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جب کہ سات ممالک نے اس کی مخالفت کی۔ وہیں ووٹنگ کے دوران بھارت اور چین سمیت 32 ارکان غیر حاضر رہے۔ یو این جی اے نے بھی ایک غیر پابند قرار داد منظور کی ہے۔ اس قرارداد میں روس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ یوکرین کے ساتھ دشمنی ختم کرے اور اپنی فوجیں واپس بلائے، تاہم روس نے اقوام متحدہ کی اس تجویز کی مذمت کی ہے۔

  • United Nations General Assembly passes a resolution on the need to reach comprehensive, just and lasting peace in Ukraine.

    141 members voted in favour of the resolution while 7 opposed it. 32 members including China and India abstained. pic.twitter.com/zvsVZwlNKQ

    — ANI (@ANI) February 23, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت کے مستقل نمائندہ روچیرا کمبوج روس یوکرین جنگ میں بھارت کے موقف سے متعلق فکرمند ہیں۔ اس جنگ میں لاکھوں لوگ اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ کمبوج نے کہا کہ بات چیت اور سفارت کاری ہی واحد راستہ ہے۔ بھارت اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں پر عمل پیرا ہے۔ بھارتی سفیر روچیرا کمبوج نے پی ایم مودی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی جنگ انسانی مفاد میں نہیں لڑی جاتی۔ جنگ سے دشمنی بڑھتی ہے۔ تشدد کسی کے مفاد میں نہیں۔ اس کے بجائے، مذاکرات اور سفارت کاری کے راستے پر فوری واپسی ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔

مزید پڑھیں:۔ UN Chief on One Year of Ukraine War جنگ کوئی حل نہیں، جنگ ایک مسئلہ ہے، یو این سربراہ

کمبوج نے کہا کہ بھارت یوکرین تنازعہ پر اپنے موقف پر قائم ہے۔ بھارت یوکرین کو انسانی امداد فراہم کر رہا ہے اور عالمی جنوب میں اقتصادی بحران کے تناظر میں اقتصادی مدد فراہم کر رہا ہے، یہاں تک کہ وہ خوراک، ایندھن اور کھاد کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا نوٹس لے رہا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ 24 فروری 2022 کو روس نے یوکرین کے خلاف جنگ کا آغاز کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.