ETV Bharat / bharat

Ukraine Russia War: یوکرین پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس بدھ کو متوقع

یوکرین پر روسی حملے کے انسانی نتائج پر غور و خوض کیلئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا گیارہویں ہنگامی اجلاس بدھ 23 مارچ 2022 کو یا اس کے فوراً بعد دوبارہ شروع کرنے کی درخواست کی گئی یے۔UN General Assembly Meet Tomorrow

یوکرین پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس بدھ کو متوقع

author img

By

Published : Mar 22, 2022, 1:12 PM IST

امریکہ، فرانس، یوکرین، ایسٹونیا، جارجیا، کینیڈا، جرمنی اور کئی دوسرے ممالک نے بدھ کو یوکرین پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی خصوصی اجلاس دوبارہ شروع کرنے کی درخواست کی ہے۔ UN General Assembly Meet Tomorrow

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ "جنرل اسمبلی کی قرارداد ای ایس -11/1 کے مطابق، جو 2 مارچ کو اپنے گیارہویں ہنگامی خصوصی اجلاس میں منظور کیا گیا تھا، ہم جنرل اسمبلی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس پر غور کرے۔ یوکرین پر روسی حملے کے انسانی نتائج پر غور و خوض کیلئے گیارہویں ہنگامی خصوصی اجلاس بدھ 23 مارچ 2022 کو یا اس کے فوراً بعد دوبارہ شروع کرنے کی درخواست کی گئی یے۔

اس کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد نے اپنا خط جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ اجلاس 23 مارچ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے ہوگا۔

مزید پڑھیں:۔ Russia Ukraine War: روس نے ایک اور ہائپر سونک میزائل کا استعمال کیا، درجنوں یوکرینی فوجی ہلاک

مسٹر شاہد نے ایک خط میں کہاکہ "مجھے آپ کو یہ بتاتے ہوئے فخر کا احساس ہو رہا ہے کہ جنرل اسمبلی کے گیارہویں ہنگامی خصوصی اجلاس کا ساتواں مکمل اجلاس بدھ کو صبح 10:00 بجے اقوام متحدہ کے صدر دفتر کے جنرل اسمبلی ہال میں منعقد ہوگا۔‘‘

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.