پولیس کے مطابق گذشتہ رات تھانہ بیٹا 2 کی پولیس چیکنگ کر رہی تھی۔ اس دوران رات تقریباً 1 بجے ملزمین چوہڑ پور انڈر پاس کے قریب کار میں سوار آتے دیکھے گئے، پولیس نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا ، لیکن وہ فائرنگ کر کے بھاگنے لگے۔ جوابی کارروائی میں دو شرپسندوں کے پیروں میں پولیس کی گولی لگی۔ پولیس نے مقابلے کے بعد دونوں زخمیوں اور ان کے ایک ساتھی کو گرفتار کرلیا۔
دونوں زخمی شرپسندوں کی شناخت ارجن اور بوبی کے نام سے ہوئی ہے۔ ان کے علاوہ پولیس نے روہت عرف بھوری کو بھی گرفتار کیا ہے۔ دیگر دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ان شرپسندوں کے خلاف مختلف ریاستوں میں لوٹ مار کے تین درجن سے زیادہ مقدمات درج ہیں۔ گرفتار ملزمان نے دہلی ، اتراکھنڈ ، اتر پردیش سمیت متعدد مقامات پر ڈکیتی کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔
یہ مجرم لوگوں کو ٹیکسیوں میں لفٹ دیتے اور بعد میں ان کو لوٹ کر ویران جگہ پھینک کر فرار ہو جاتے ، پولیس نے ملزمان سے سوئفٹ ڈیزائر کار ، تین دیسی پستول ، 9000 روپے نقد ، سکریو ڈرائیور اور ہتھوڑا وغیرہ برآمد کرلئے۔