ETV Bharat / bharat

Woman Died after Being Hit by Truck تیز رفتار ٹرک کے نیچے آجانے سے خاتون کی موت - کنجھاولا جیسا حادثہ باندہ میں بھی

دہلی کنجھاولا جیسا حادثہ باندہ میں بھی پیش آیا جہاں ایک ٹرک نے اسکوٹی پر سوار زرعی یونیورسٹی کی خاتون ملازم کو ٹکر مار دی اور اس کے بعد ٹرک خاتون کو 3 کلومیٹر تک گھسیٹتا رہا۔ اس دوران ٹرک اور اسکوٹی میں آگ لگ گئی جس میں جھلس کر خاتون کی موت ہوگئی۔

Woman Died after Being Hit by Truck
ٹرک کے نیچے آجانے سے خاتون کی موت
author img

By

Published : Jan 5, 2023, 1:22 PM IST

ٹرک کے نیچے آجانے سے خاتون کی موت

باندہ: اتر پردیش کے ضلع باندہ میں بدھ کی شام ایک دردناک سڑک حادثہ سامنے آیا ہے جس میں تیز رفتار ٹرک نے اسکوٹی کو زور سے ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں اسکوٹی پہ سوار زرعی یونیورسٹی کی خاتون ملازم کی موت ہوگئی۔ واقعہ اتنا خوفناک تھا کہ اسکوٹی سے ٹکرانے کے بعد ٹرک اسے 3 کلومیٹر تک گھسیٹتا رہا۔ اس دوران اسکوٹی اور ٹرک میں آگ لگنے کے بعد خاتون ملازم زندہ جل گئی۔ واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

Woman Died after Being Hit by Truck
ٹرک کے نیچے آجانے سے خاتون کی موت

اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی یونیورسٹی کے طلبہ اور ملازمین موقع پر پہنچے اور احتجاج کرتے ہوئے ہائی وے کو بلاک کر دیا۔ انہوں نے کئی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی۔ اسی وقت پولیس اور فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر ٹرک اور اسکوٹی میں لگی آگ پر قابو پالیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ حکام بھی موقع پر پہنچے اور احتجاج کرنے والے طلبہ اور ملازمین کو منایا۔

Woman Died after Being Hit by Truck
ٹرک کے نیچے آجانے سے خاتون کی موت

بتا دیں کہ یہ واقعہ بدھ کی دیر شام کوتوالی علاقے کے موئی گاؤں سے سامنے آیا ہے۔ یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ ٹیکنالوجی کی خاتون ملازم پشپا اپنی اسکوٹی میں پیٹرول بھرنے کے لیے یونیورسٹی سے موئی گاؤں میں واقع پیٹرول پمپ جا رہی تھی۔ جیسے ہی وہ موئی بائی پاس پر پہنچی ایک تیز رفتار ٹرک نے اسکوٹی کو زور سے ٹکر مار دی۔ جس کی وجہ سے اسکوٹی اور اس پر سوار خاتون ملازم ٹرک کے نیچے دب گئے لیکن ڈرائیور نے ٹرک نہیں روکا اور اسکوٹی اور خاتون ملازم کو 3 کلومیٹر تک گھسیٹتا رہا۔ اس دوران جب اسکوٹی اور ٹرک میں آگ لگ گئی تو ٹرک ڈرائیور ٹرک کو پیچھے چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔ اسی دوران اسکوٹی اور ٹرک سمیت خاتون زندہ جل گئی۔

اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی زرعی یونیورسٹی کے ملازمین اور طلبہ نے احتجاج کیا اور شاہراہ کو جام کرنے کے ساتھ ساتھ کئی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس لکشمی نواس مشرا اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ ان لوگوں نے احتجاج کرنے والے لوگوں کو سمجھا کر پرسکون کیا۔ متوفی خاتون لکھنؤ کی رہنے والی تھی۔ اس کے شوہر کا گزشتہ سال انتقال ہو گیا تھا اور اسے شوہر کی جگہ نوکری ملی تھی۔

ڈپٹی کلکٹر نے بتایا کہ ٹرک کی زد میں آکر ایک خاتون کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد کچھ لوگ غصے میں آکر احتجاج کر رہے تھے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ چوراہے پر روشنی کا مناسب انتظام کیا جائے۔ اس کے علاوہ یہاں اسپیڈ بریکر بھی بنائے جائیں۔ ان کے مطالبات مان لیے گئے ہیں اور جلد پورے کیے جائیں گے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.