ETV Bharat / bharat

Tripura Assembly Elections امت شاہ اور نڈا نے تریپورہ بی جے پی لیڈران سے ملاقات کی - Tripura BJP leaders

وزیر اعلیٰ مانک ساہا کی قیادت میں تریپورہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے اعلیٰ رہنماؤں نے اتوار کو دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی طرف سے بلائی گئی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں شرکت کی۔ Amit Shah and Nadda meets Tripura BJP leaders

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 11, 2022, 8:00 PM IST

اگرتلہ: وزیر اعلیٰ مانک ساہا کی قیادت میں تریپورہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اعلیٰ رہنماؤں نے اتوار کو دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی طرف سے بلائی گئی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں شرکت کی۔ یہ میٹنگ ریاستی بی جے پی میں گروپ بندی کو دور کرنے اور آئندہ اسمبلی انتخابات کی حکمت عملی تیار کرنے کے لیے بلائی گئی۔ Amit Shah and Nadda meets Tripura BJP leaders

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے علاوہ پارٹی کے ریاستی صدر راجیو بھٹاچاریہ، نائب وزیر اعلیٰ جشنو دیو ورما، مرکزی وزیر مملکت پرتیما بھومک، راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ اور تریپورہ کے سابق وزیر اعلیٰ بپلاب کمار دیب اور پارٹی کے ریاستی انچارج مہیش شرما نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق بی جے پی کے مرکزی قائدین نے پارٹی میں گروپ بندی اور قائدین کی طرف سے کی جانے والی لابنگ پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ جون میں دیب کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سے پارٹی کو گروپ بندی کے بحران کا سامنا ہے۔ مانک ساہا، دیب کے جانشین، کابینہ کے وزراء، بیوروکریسی اور پارٹی رہنماؤں کے ایک حصے سے عدم تعاون کا سامنا کر رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہدیب اور بھومک کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ پارٹی میں متوازی تنظیم چلا رہے ہیں اور مانک ساہا کے خلاف انتظامیہ کو متاثر کر رہے ہیں۔ دیب اور بھومک کو کئی مواقع پر کارکنوں کو مسٹر ساہا کے خلاف بھڑکانے اور عوامی طور پر ان پر تنقید کرنے کے لیے پایا گیا، جس سے بی جے پی کمزور ہوئی ہے اور ریاست میں حامیوں کو الجھا دیا گیا ہے۔

پارٹی کے ایک سینئر کارکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہاکہ بپلب اور پرتیما نے تریپورہ کرکٹ ایسوسی ایشن میں وزیر اعلیٰ کے امیدواروں کو شکست دی تھی اور وہ دونوں وزیر اعلیٰ کے ساتھ ڈائس شیئر کرنے سے گریز کرتے ہوئے پائے گئے۔ بپلب سوشل میڈیا میں موجودہ وزیر اعلیٰ کو کمزور کر رہے ہیں اور ان کے خلاف ایم ایل اے کو متحرک کر رہے ہیں، جس کی بار بار مرکزی قیادت کو اطلاع دی جا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:PM Modi likely to visit Tripura وزیراعظم مودی 18 دسمبر کو تریپورہ کا دورہ کرسکتے ہیں

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.