ETV Bharat / bharat

World Richest Actors 2023 دنیا کے امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں کنگ خان، ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز سے بھی آگے

ایک میڈیا رپورٹ نے 2023 میں دنیا کے امیر ترین اداکاروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں بالی ووڈ کے کنگ آف رومانس شاہ رخ خان کو 730 ملین ڈالر کے ساتھ چوتھے مقام پر رکھا ہے جبکہ ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ٹام کروز کو 620 ملین ڈالر کے ساتھ پانچویں مقام پر رکھا ہے۔

Top richest actors in the world 2023, shah rukh khan at 4th ahead of Tom Cruise
دنیا کے امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں کنگ خان، ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز سے آگے
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 25, 2023, 3:25 PM IST

Updated : Aug 25, 2023, 4:52 PM IST

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری نے گزشتہ برسوں میں کئی کامیاب اداکار دیکھے ہیں، جنہوں نے اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے نہ صرف دنیا میں اپنے مداحوں میں اضافہ کیا ہے بلکہ اپنے اثاثے میں کروڑوں ڈالر کا اضافہ بھی کیا ہے۔ اس تعلق سے ایک میڈیا رپورٹ نے ایک فہرست تیار کی ہے، جس میں 2023 کے دنیا کے امیر ترین اداکاروں کو شامل کیا گیا ہے۔ ان اداکاروں کے کل اثاثے 250 ملین سے 1 بلین ڈالر کے درمیان ہیں۔ اس فہرست میں بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کا نام بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت امریکی اداکار، فلم ساز اور ڈرامہ نگار ٹائلر پیری دنیا کے امیر ترین اداکار ہیں اور ان کے کل اثاثے ایک بلین ڈالر ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا کے مشہور اسٹینڈ اپ کامیڈین جیری سین فیلڈ اور ڈوین جانسن بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے ہیں۔جیری سین فیلڈ کی کل مالیت 950 ملین ڈالر اور ڈوین جانسن کی 800 ملین ڈالر ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر بالی ووڈ کے کنگ آف رومانس شاہ رخ خان ہیں۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شاہ رخ خان کا مجموعی اثاثہ 730 ملین ڈالر ہے جبکہ پانچویں نمبر پر پالی ووڈ کے سپر اسٹار ٹام کروز ہیں جن کی کل مالیت 620 ملین ڈالر ہے۔

فہرستدنیا کے امیر ترین اداکار (2023) مجموعی اثاثۃ
1ٹائلر پیری 1 بلین ڈالر
2جیری سینفیلڈ 950 ملین ڈالر
3ڈیوین جانسن 800 ملین ڈالر
4شاہ رخ خان 730 ملین ڈالر
5ٹام کروز 620 ملین ڈالر
6جارج کلونی 500 ملین ڈالر
7رابرٹ ڈی نیرو 500 ملین ڈالر
8ارنولڈ شوارجنیگر 450 ملین ڈالر
9کیون ہارٹ 450 ملین ڈالر
10ایڈم سانڈلر 440 ملین ڈلور

یہ بھی پڑھیں:

رپورٹ میں شاہ رخ خان کے قابل ستائش کاموں کا بھی ذکر کیا گیا ہے جنہوں نے 80 سے زائد فلمیں کی ہیں۔ اور ان کے اچھے کاومں کی وجہ سے انھیں یونیسکو کے پیرامڈ کون مارنی ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔یہی نہیں نیوز ویک میگزین کی جانب سے کنگ خان کو دنیا کی پچاس موثر کن شخصیات میں بھی شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کئی ایوارڈز بھی جیتے ہیں، جن میں 14 فلم فیئر ایوارڈز اور پدم شری کے علاوہ بھی متعدد ایوارڈ شامل ہیں۔

Last Updated : Aug 25, 2023, 4:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.