وزیراعظم نریندرمودی تین روزہ دورہ پر جمعرات کو صبح 3.30 بجے واشنگٹن پہنچے۔ امریکہ پہنچنے کے بعد مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا کہ ’’واشنگٹن ڈی سی پہنچ گیا ہوں۔ اگلے دو دنوں میں میں امریکی صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس، آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن، جاپان کے وزیر اعظم یوشی ہیدے سوگا سے ملاقات کروں گا۔ اس دوران کواڈ میٹنگ میں شرکت کروں گا۔ اعلیٰ کمپنیوں کے سی ای اوز سے ملاقات کروں گا اور ان کے ساتھ بھارت کی معاشی کامیابیوں کا اشتراک کروں گا''۔
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے امریکہ میں مقیم بھارتی کمیونٹی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ میں واشنگٹن ڈی سی میں پرتپاک استقبال کے لیے بھارتی برادری کا شکر گزار ہوں۔ ہمارے غیر مقیم ہماری طاقت ہیں۔ یہ قابل ستائش ہے کہ کیسے بھارتیوں نے دنیا بھر میں اپنے آپ کو ثابت کیا ہے‘‘۔
مزید پڑھیں:۔ مودی امریکہ کے لیے روانہ، اسٹراٹیجک شراکت داری کو مضبوط بنائیں گے
وزیر اعظم مودی آج پانچ بڑی کمپنیوں کوالکوم ، ایڈوب ، فرسٹ سولر ، جنرل ایٹمکس اور بلیک اسٹون کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرز (سی ای او) سے ملاقات کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی وہ امریکی نائب صدر کملا ہیرس سے بھی ملاقات کریں گے۔
(یو این آئی)