ETV Bharat / bharat

عالمی تاریخ میں آج کا دن - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

بھارت اور عالمی تاریخ میں 24 جون کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

عالمی تاریخ میں آج کا دن
عالمی تاریخ میں آج کا دن
author img

By

Published : Jun 24, 2021, 6:30 AM IST

  • 1206: دہلی سلطنت کے پہلے سلطان قطب الدین ایبک کی تاجپوشی ( پاکستان) میں ہوئی۔
  • 1564: مغلوں سے جنگ کے دوران بھارت کی بہادر ملکہ درگاوتی شہید ہوئیں۔
  • 1793: فرانس میں پہلی بار جمہوری آئین نافذ ہوا۔
  • 1859: فرانس اور سارڈینیا کے ساتھ آسٹریا کی سولفورینو جنگ ہوئی۔
  • 1918: کناڈا میں مونٹریال سے ٹورنٹو کے مابین پہلی ایئر میل سروس کا آغاز ہوا۔
  • 1961: بھارت کے پہلے دیسی ایچ ایف۔ 24 سُپرسونک لڑاکا طیارے نے پرواز بھری۔
  • 1963: محکمہ ڈاک اور ٹیلی گراف نےقومی ٹیلیکس سروس کا آغاز کیا۔
  • 1966: ممبئی سے نیو یارک جارہا ایئر انڈیا کا طیارہ سوئٹزرلینڈ کے ماؤنٹ بلانک میں حادثہ کا شکار ہوا۔ اس حادثے میں 117 افراد ہلاک ہوئے۔
  • 1974: بھارتی ٹیم لارڈز ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں انگلینڈ کے خلاف 42 رنوں پر ہی سمٹ گئی۔ اس ٹیسٹ میں بھارت نے سب سے کم اسکور بنایا اور اسے 285 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
  • 1975: نیویارک کے جے ایف کے ہوائی اڈے پر ہوئے طیارہ حادثے میں 113 افراد کی موت ہوئی۔
  • 1980: بھارت کے چوتھے صدر وی وی گری کا انتقال ہوا۔
  • 2002: افریقی ملک تنزانیہ میں ہوئے ایک ٹرین حادثے میں 281 افراد لقمہ اجل بنے۔
  • 2004: جان نیگروپوٹے عراق میں امریکہ کے پہلے سفیر بنے۔
  • 2005: امریکہ کی جانب سے سلامتی کونسل میں بھارت کی مستقل رکنیت کے دعوے کو تسلیم کیا گیا۔
  • 2006: فلپائن میں سزائے موت کا خاتمہ ہوا۔
  • 2008: نیپال کے وزیر اعظم گرجا پرساد کوئیرالا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔
  • 2010: ومبلڈن ٹینس کی تاریخ کا طویل ترین میچ 11 گھنٹے اور پانچ منٹ تک جاری رہا۔ یہ تاریخی میچ امریکہ کے جان اسنر اور فرانس کے نکولس ماہوت کے مابین کھیلا گیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.