نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے موہن گارڈن علاقے میں ایک نابالغ لڑکی پر تیزاب پھینکنے کا معاملہ آج لوک سبھا میں زیر بحث رہا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ تیزاب کی کھلے عام فروخت پر سختی کے ساتھ مکمل پابندی عائد کی جائے۔Throwing Acid on Minor Girl Echoed in Parliament
لوک سبھا میں بیجو جنتا دل کے بھرتری ہری مہتاب نے وقفہ صفر کے دوران یہ معاملہ اٹھایا اور کہا کہ دہلی میں ایک نابالغ بچی پر تیزاب پھینکنے کا پرتشدد واقعہ منظر عام پر آیا ہے، جو انتہائی افسوسناک ہے۔ متاثرہ لڑکی اسکول جارہی تھی تبھی اس پر تیزاب پھینک دیا گیا اور یہ تیزاب بازار سے خریدا گیا۔ لڑکی کے چہرے پر تیزاب پھینکا گیا ہے اور وہ صفدر جنگ اسپتال میں داخل ہے۔
مہتاب نے کہا کہ اس واقعے کے حوالے سے سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ جب سپریم کورٹ نے تیزاب کی کھلے عام فروخت پر پابندی عائد کر رکھی ہے تو کھلے بازار سے تیزاب کیسے منگوایا گیا اور کھلے بازار میں اسے کون لوگ فروخت کر رہے ہیں۔ حملہ آور نے یہ تیزاب بھی بازار سے خریدا تھا۔
بی جے ڈی کے لیڈر نے تیزاب کی خوردہ فروخت پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے چاہئیں کہ تیزاب کھلے بازار میں فروخت نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں: Acid Attack on Girl Student دہلی میں طالبہ پر تیزاب حملہ
Bhilwara Acid Attack بھیلواڑہ میں خاتون پر تیزاب حملہ
یو این آئی