جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے نیچندجن، سنگرونی میں اتوار کو فائر ٹینڈر کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے سبب ڈرائیور اور دو دیگر ملازمین زخمی ہو گئے ہیں۔ Fire Tender Vehicle Overturned In Pulwama
ذرائع کے مطابق ڈرائیور اور فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے دیگر دو ملازمین کو اس حادثہ کے بعد چوٹیں آئیں جو برف کی پھسلن والی سڑک پر پھسلنے کی وجہ سے پیش آیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی مقام آتشزدگی جارہی تھی کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ آتشزدگی کے واقعہ میں نذیر احمد گورسی کے دو مکانات اور ایک گائے کو مکمل طور پر نقصان پہنچا ہے۔
فائر ٹینڈرز موقع پر نہ پہنچنے کے بعد 53 آر آر اور مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پالیا۔