ETV Bharat / bharat

Sidhu Moose Wala murder case سدھو موسے والا قتل کیس کے تین ملزمان نیپال سے گرفتار

author img

By

Published : Sep 11, 2022, 6:55 AM IST

افسران نے فوری طور پر نیپال پولیس سے رابطہ کیا اور بتایا کہ بچہ چوری کے شبہ میں پکڑے گئے تینوں مشتبہ افراد قتل میں مطلوب ہیں۔ اس کے بعد دہلی اور پنجاب پولیس نیپال پہنچی اور تمام دستاویزات نیپال پولیس کو سونپ دیں۔ جس کے بعد دیپک منڈی، کپل اور راجندر کو گرفتار کرکے دہلی لایا گیا۔ Accused of Sidhu Moose Wala murder case

سدھو موسے والا قتل کیس کے تین ملزمان نیپال سے گرفتار

پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کیس میں پولیس نے شوٹر دیپک منڈی کو اس کے دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ نیپال پولیس نے کلیدی ملزم دیپک منڈی کو اس کے دو ساتھیوں کپل پنڈت اور راجندر کے ساتھ ہفتہ کو گرفتار کیا تھا۔ یہ گرفتاریاں مغربی بنگال - نیپال سرحد کے قریب کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق سدھو موسے والا پر گولی چلانے والے شوٹر دیپک منڈی اور اس کے ساتھی کپل پنڈت اور راجندر جب نیپال کے گاؤں جھاپا پہنچے اور بھارت سے نیپال میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے تو گاؤں والوں نے ان تینوں کو بچہ چوری گینگ کا رکن سمجھ لیا اور ان کو مارا پیٹا، بعدازاں ان کو جھاپا تھانے کے حوالے کر دیا گیا۔ اس دوران تینوں زخمی ہوگئے۔Three accused of Sidhu Moose Wala murder case arrests from Nepal

تفتیش کے دوران نیپال پولیس کو گمراہ کرتے ہوئے دیپک منڈی سمیت تینوں ملزمان نے بتایا کہ وہ بھارتی تاجر ہیں اور بھارت سے نیپال جارہے ہیں۔ تفتیش کے دوران نیپال پولیس کو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ یہ تینوں بھارت میں قتل کے ایک بڑے کیس میں مطلوب ہیں اور دہلی پولیس اور پنجاب پولیس سمیت تمام ایجنسیاں ان کی تلاش میں ہیں۔ نیپال پولیس نے دیپک منڈی سمیت تینوں ملزمان کے شناختی کارڈ چیک کیے اور تینوں کو کہا کہ وہ اپنی کسی بھی شناخت کو تھانے میں بلائیں، تب ہی انہیں رہا کیا جائے گا۔ جیسے ہی راجندر عرف جوکر جو نیپال پولیس کی تحویل میں تھا نے اپنے قریبی شخص سے فون ڈائل کیا، اس فون کال کو دہلی پولیس نے انٹرسپٹ کیا کیونکہ دہلی پولیس کی خصوصی ٹیم پہلے ہی راجندر کے فون پر نظر رکھے ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:۔ Sidhu Musewala murder case: سدھو موسے والا قتل معاملہ، ملزمین کا پستول کے ساتھ ویڈیو وائرل

جانکاری کے مطابق اسپیشل سیل نے فون انٹرسیپشن سے تمام معلومات حاصل کیں۔ افسران نے فوری طور پر نیپال پولیس سے رابطہ کیا اور بتایا کہ بچہ چوری کے شبہ میں پکڑے گئے تینوں مشتبہ افراد قتل میں مطلوب ہیں۔ اس کے بعد دہلی اور پنجاب پولیس نیپال پہنچی اور تمام دستاویزات نیپال پولیس کو سونپ دیں۔ جس کے بعد دیپک منڈی، کپل اور راجندر کو گرفتار کرکے دہلی لایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.