وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کونکن ریلوے کو 100 فیصد برقی کاری مکمل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ پائیدار ترقی کے لئے ایک نیا معیار قائم کرے گا۔نریندر مودی نے ٹویٹ کیا"کونکن ریلوے کی پوری ٹیم کو 100 فیصد برقی کاری کی شاندار کامیابی اور پائیدار ترقی کے لیے نئے معیارات قائم کرنے پر مبارکباد۔"خیال رہے کونکن ریلوے نے منگل کو 741 کلومیٹر سیکشن کا برقی کاری مکمل کر لی۔ PM Narendra Modi Applauds Konkan Railway for Reaching 100 Per cent Electrification
- مزید پڑھیں:Modi on Railway Infrastructure: 'حکومت ملک میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم'
یہ برقی کاری نومبر 2015 میں شروع کی گئی تھی۔ اس پر کل 1,287 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ایک بیان میں کونکن ریلوے نے کہا، "یہ گرین ٹرانسپورٹ کی طرف ایک اہم قدم ہے، جو ہندوستان کے ریلوے الیکٹریفیکیشن کے سب سے بڑے حصوں میں سے ایک ہے، جسے کونکن ریلوے نے وزیر اعظم کی قیادت میں اور وزیر ریلوے اشونی وشنو کی رہنمائی میں مکمل کیا ہے۔
یو این آئی