ETV Bharat / bharat

CDS Bipin Rawat Chopper Crash: جنرل راوت کے ہیلی کاپٹر کے بادلوں میں گِھرنے سے پائلٹ کی توجہ بھٹک گئی تھی

author img

By

Published : Jan 15, 2022, 9:30 AM IST

Updated : Jan 15, 2022, 9:42 AM IST

ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت اور 13 دیگر افراد کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کی تحقیقات Tri-Services Court of Inquiry probing the IAF chopper crash کرنے والی فوج کے تینوں ونگ کی جوائنٹ کورٹ آف انکوائری کا نتیجہ ہے کہ اس وقت موسم میں غیر متوقع طور پر تبدیلی کے درمیان ہیلی کاپٹر بادلوں میں گِھر گیا تھا جس کے سبب پائلٹ کی توجہ بھٹک گئی تھی۔ ہندوستانی فضائیہ نے اپنے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ Bipin Rawat Chopper Crash Report

ای ٹی وی بھارت اردو نیوز
ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

ایئر مارشل مانویندر سنگھ کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم نے ایم آئی-17 وی 5 کی 8 دسمبر کے حادثے کے بارے میں اپنے ابتدائی نتائج پیش کیے ہیں۔ اس تفتیش میں فوج اور بحریہ کے افسران بھی شامل تھے۔ Tri-Services Court of Inquiry probing the IAF chopper crash

فضائیہ کے بیان میں کہا گیا ،’تحقیقاتی ٹیم نے حادثے کے سب سے ممکنہ وجہ کو متعین کرنے کے لیے دستیاب گواہوں سے پوچھ گچھ کے علاوہ ہیلی کاپٹر کے فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پِٹ وائس ریکارڈر کا تجزیہ کیا‘۔

تحقیقاتی ٹیم نے اس حادثے میں توڑ پھوڑ کے امکان سےانکار کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے ،’کورٹ آف انکوائری نےحادثے کی وجہ کے طور پر مکینیکل فیلیئر،توڑ پھوڑ یا لاپرواہی کوخارج کیا ہے‘۔

فضائیہ نے کہا کہ حادثے کے وقت موسم میں غیر متوقع تبدیلی ہی پائلٹ کی توجہ کے بھٹکنے کی بنیادی وجہ تھی اور اس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر کوئمبٹور کے قریب پہاڑی علاقے میں کنٹرول پرواز کے درمیان حادثے کا شکار ہو گیا۔ اس سے اس سلسلے میں ’یو این آئی‘ کی پہلے کی ایک رپورٹ کی توثیق ہوتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس تحقیقات کے نتائج کی بنیاد پر، تحقیقاتی ٹیم نےکچھ سفارشات (مستقبل میں وی وی آئی پی سفر کے لیے)کی ہیں، جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اس سے پہلے اس کمیٹی نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو پانچ جنوری کو فضائیہ سربراہ ایئر چیف مارشل وویک رام چودھری اور دفاعی سکریٹری اجے کمار کی موجودگی میں ایک تفصیلی رپورٹ دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

جنرل راوت کے ساتھ حادثے میں بیوی مدھولیکا راوت، ان کے سینئر ترین اسٹاف آفیسر بریگیڈیئر ایل ایس لِدّر‘ اور لیفٹیننٹ کرنل ہرجیندر سنگھ، نائک گُرسیوک سنگھ، جتیندر کمار، وویک کمار، بی سائی تیجا، حوالدار ستپال اور ہیلی کاپٹر اڑانے والے پائلٹ عملے کے ارکان ہلاک ہو گئےتھے۔

ہیلی کاپٹر نے سُلّور ایئر فورس اسٹیشن سے ویلنگٹن کے لیے اڑان بھری تھی۔

یو این آئی

Last Updated : Jan 15, 2022, 9:42 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.