شیعہ علماء اور عمائدین شہر و مسلمانوں کی ناراضگی کے بعد اس سرکلر میں تبدیلی کی گئی ہے۔
9ویں کی رات کو شہادت کی رات کے بجائے قتل کی رات ضبط تحریر لانے کی وجہ سے مہاراشٹر سرکار کے محکمہ وزارت کی مذمت کی گئی تھی اس کے ساتھ ہی اس میں درستگی اور نیا سرکلر اری کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا اس کے بعد ہی وزارت داخلہ نے اس سرکلر سے قتل کی رات کو نکال کر شہادت کی رات کیا ہے۔
اس کیلئے ایک ترمیمی سرکلر وزارت داخلہ کے نائب سکریٹری سنجے کھوڈیکر نے بتایا کہ جو متنازع لفظ اس سرکلر میں جاری کیا گیا تھا اسے واپس لیا گیا ہے اب قتل کی رات کے بجائے قارئین اسے شہادت کی رات پڑھیں۔
اس کے ساتھ ہی ترمیمی سرکلر تمام شعبہ جات اور محکمہ کو دوبارہ ارسال کیا گیا ہے اس سے قبل جو سرکلر جاری کیا گیا تھا وہ 9 اگست 2021 ء کو جاری کیا گیا تھا لیکن اس کا متنازع لفظ درست کر کے اسے دوبارہ جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ریاست بھر میں شیعہ عالم دین اور مسلمانوں نے اس سرکلر کو قابل اعتراض قرار دیا تھا اس میں جو متنازع لفظ تحریر تھا اسے نکالنے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔
ممبئی میں محرم الحرام کے سرکلر میں یہ واضح کیا ہے کہ عاشورہ, ماتمی علمداری جلوس پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے اس کے ساتھ ہی سوسائٹیوں میں جمع ہونے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے ۔
اس کے ساتھ ہی تعزیہ داری بٹھانے پر کوئی پابندی نہیں ہے لیکن یہاں بھیڑبھاڑ جمع کر نے اور دیگر جلوس پر پابندی عائد کی گئی ہے اس کے علاوہ وعظ اور مجالس پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
یواین آئ