ETV Bharat / bharat

دنیا میں کورونا وائرس سے 35.46 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک - بھارت دنیا میں دوسرے اور مرنے والوں کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 17 کروڑ پانچ لاکھ 85 ہزار 283 ہوگئی ہے جبکہ 35 لاکھ 46 ہزار 915 افراد اس جان لیوا وبا کی وجہ سے فوت ہوچکے ہیں۔

دنیا میں کورونا وائرس سے 35.46 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک

author img

By

Published : Jun 1, 2021, 1:35 PM IST

دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کا قہر جاری ہے اور اب تک اس جان لیوا اور مہلک ترین وبا سے 17.05 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر جبکہ 35.46 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 17 کروڑ پانچ لاکھ 85 ہزار 283 ہوگئی ہے جبکہ 35 لاکھ 46 ہزار 915 افراد اس جان لیوا وبا کی وجہ سے فوت ہوچکے ہیں۔

دنیا میں سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں موذی کورونا وائرس کی رفتار کچھ کم ہوگئی ہے۔ تاہم یہاں کورونا متاثرین کی تعداد تین کروڑ 32 لاکھ 64 ہزار 380 ہوگئی ہے جبکہ جان لیوا وائرس کی زد میں آنے سے 5.94 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز معاملہ میں بھارت دنیا میں دوسرے اور مرنے والوں کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں 127510 نئے کیسز کے اضافے کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد دو کروڑ 81 لاکھ 75 ہزار 44 ہوگئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.